زمینوں کی رجسٹریشن میں انقلاب، جعلی انتقالات ختم کرنے کے لیے نئے قوانین نافذ
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
علی رامے:حکومت نے رجسٹریشن ایکٹ 1908 میں ای رجسٹریشن سسٹم شامل کر کے شہریوں کے دستاویزات ڈیجیٹل دستخط کے ذریعے رجسٹر کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔
اب زمینوں کی رجسٹری آن لائن پیش اور تصدیق ممکن ہو سکے گی، جبکہ جعلی اور فراڈ رجسٹریوں کی منسوخی کی شق بھی منظور کر لی گئی ہے۔
نئے قوانین کے تحت سرکاری زمین کے غیرقانونی انتقال پر سخت سزائیں ہوں گی,ہیکنگ یا غیرمجاز رسائی کی صورت میں پانچ سال قید کی سزا دی جا سکے گی,پرانے اور غیرضروری قوانین ختم کر دیے گئے ہیں۔
بورڈ آف ریونیو کو رجسٹری دفاتر پر مکمل اختیار حاصل ہوگا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سب رجسٹرار کا متبادل ہوگا.
کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے
یہ اقدام زمینوں کی شفاف رجسٹریشن اور فراڈ کے خاتمے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ہم مل کر نہیں بیٹھیں گے تو مسئلہ کا حل نہیں نکلے گا: گورنر فیصل کریم کنڈی
—فائل فوٹوگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم مل کر نہیں بیٹھیں گے تو مسئلہ کا حل نہیں نکلے گا۔
پشاور میں امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہصوبہ بھر کو ایک ہال میں جمع کرنے پر اسپیکر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سمجھتا ہوں کہ ہمیں ماضی کو بھلانا ہوگا، مستقبل کا سوچنا ہو گا۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی ہے یا بدقسمتی کہ ہمارے پڑوس میں افغانستان ہے، ہمارے تمام شعبہ زندگی کے لوگوں نے شہادتیں پیش کیں، جب تک صوبائی حکومت، وفاق اور سیکیورٹی ادارے ساتھ نہیں بیٹھتے امن اور ترقی ممکن نہیں۔
سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ امن تب قائم ہو گا جب دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا، ہمیں بند کمروں سے نکل کر سیاستدانوں کے ساتھ مل کر فیصلے کرنے ہوں گے
انہوں نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کو درست سمت پر ڈالنا ہوگا، ہم نے وفاق کے ساتھ بات کرنے کے لیے اپنی سیاسی جماعتوں کو سائیڈ پر کرنا ہو گا، ہماری ترجیح ہمارا صوبہ ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنا حق حاصل کرنے کے لیے وفاق کے ساتھ دلائل سے بات کرنا ہوگی، ہمیں اپنی سمت کو ٹھیک کرنا ہوگا، اس وقت تمام سیاسی جماعتیں موجود ہیں۔
گورنر نے کہا کہ صوبے کے حق حاصل کرنے کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ ہیں، اسپیکر صاحب کمیٹی بنائیں، ہر جماعت کا ایک نمائندہ لیں۔