Express News:
2026-06-03@06:08:47 GMT

متھیرا کی ریمپ واک نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT

اپنی بولڈ شخصیت اور صاف گوئی کے باعث میڈیا انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھنے والی میزبان متھیرا  کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا۔

متھیرا حال ہی میں ایک فیشن شو کے ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں جہاں ان کی واک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ متھیرا طویل عرصے سے میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں اور متعدد شخصیات کا انٹرویو کرچکی ہیں۔ وہ ایک سنگل مدر ہیں اور ہمیشہ کھل کر اپنی جدوجہد، وزن میں اتار چڑھاؤ اور نئی چیزیں آزمانے کے شوق کے بارے میں بات کرتی رہی ہیں۔

        View this post on Instagram                      

فیشن شو میں متھیرا نے سلک کا مشرقی لباس زیب تن کیا ہوا تھا جو شادیوں کے سیزن کے مطابق تیار کیا گیا تھا۔ چونکہ وہ پروفیشنل ماڈل نہیں ہیں اس لیے ان کی ریمپ واک میں یہ واضح نظر آیا، جس کے بعد انٹرنیٹ صارفین نے ان پر تنقید شروع کردی۔

سوشل میڈیا پر متھیرا کی ریمپ واک سے متعلق ملا جلا مگر زیادہ تر منفی ردِعمل سامنے آیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ وہ پہلے بہت خوبصورت لگتی تھیں، اتنا وزن کیوں بڑھا لیا؟،  دوسرے صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ تو گھوڑا اور مویشی منڈی شو لگ رہا ہے۔ ایک اور نے کہا کہ یہ تو بالکل ملازمہ جیسی لگ رہی ہیں۔

متھیرا کی اس ریمپ واک پر سوشل میڈیا پر بحث ابھی بھی جاری ہے جہاں کچھ لوگ ان پر تنقید کر رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین ان کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر ریمپ واک

پڑھیں:

مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان کے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مومنہ اقبال حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ لاہور میں ان کی دعائے خیر ، مہندی ، مایوں اور نکاح کی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے دلہا حمزہ حبیب کا تعلق لاہور سے ہے، وہ کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں تاہم وہ ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے۔ حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو (ن ) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر حمزہ حبیب اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد خبروں کا مرکز بن گئے۔ حمزہ حبیب کے مطابق ان کی اور مومنہ اقبال کی منگنی خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی جب کہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں۔ جوڑے نے مئی 2026 کے آخر میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سوشل میڈیا سٹوری کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اپنی تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • روس سے طالبان کے بڑھتے روابط پر افغان سوشل میڈیا میں بحث، ملا عمر کی جدوجہد اور موجودہ پالیسیوں کا موازنہ
  • اے این پی نے سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیز مہم کیخلاف این سی سی آئی اے میں درخواست جمع کرادی
  • بھارت میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کیا ہے اور یہ بھارتی حکومت کے لیے دردِ سر کیوں بن گئی ہے؟
  • ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا
  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • معروف میکسیکن انفلوئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں، قتل کا شبہ
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل