Express News:
2026-07-24@11:35:54 GMT

خاتون اوّل نہیں خاتون دوم بننا پسند کروں گی، فرح اقرار

اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT

پاکستانی اینکر و میزبان فرح اقرار نے مستقبل میں خاتون اوّل کے بجائے خاتون دوم بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن کی اہلیہ فرح اقرار نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے شوہر اقرار الحسن کے ممکنہ سیاسی مستقبل کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

واضح رہے کہ فرح اقرار نے 2007 میں بطور ٹی وی اینکر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور وہ مختلف بڑے نیوز چینلز میں خدمات انجام دے چکی ہیں، ان دنوں فرح اپنا یوٹیوب چینل چلاتی ہیں۔ 

فرح اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ ہیں جبکہ اقرار کی تین شادیاں ہو چکی ہیں انکی دیگر دو بیویوں میں پہلی بیوی قرۃ العین اور تیسری بیوی عروسہ شامل ہیں۔

پروگرام میں گفتگو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ اقرار الحسن سیاست میں ہیں اور اگر وہ مستقبل میں وزیراعظم بن جائیں تو کیا آپ خاتون اول بننا پسند کریں گی؟۔

اس سوال پر فرح اقرار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے کہ میں مستقبل کی سیکنڈ لیڈی بن جاؤں کیونکہ اقرار کی بیویاں زیادہ ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اقرار الحسن کا فی الحال وزیرِاعظم بننے کا کوئی پلان نہیں بلکہ وہ نوجوانوں کو آگے لانا چاہتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک عام آدمی وزیرِاعظم کیوں نہیں بن سکتا؟۔

فرح نے بتایا کہ اقرار الحسن اپنی سیاسی سوچ مجھ سے بھی شیئر کرتے ہیں اور میں اسے تنقیدی نظر سے دیکھتی ہوں۔ 

فرح اقرار کا کہنا تھا کہ وہ اقرار الحسن پر اعتماد کرتی ہیں جب وہ کہتے ہیں کہ وہ خود اقتدار کے خواہشمند نہیں بلکہ دوسروں کے لیے راستے کھولنے میں یقین رکھتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اقرار الحسن کہ اقرار

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی خاتون سے نازیبا حرکت، ویڈیو سامنے آگئی
  • ہالینی فیلڈ: کس طرح سرکاری ریکارڈ ابتدائی طور پر توقع سے زیادہ طویل اور مضبوط پیداواری مستقبل کو ظاہر کرتا ہے
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار