ہمیں جینے نہ دیا گیا تو پھر ہم آپ کو بھی نہیں رہنے دیں گے، اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم آئین اور قانون پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں، اگر ہمیں جینے نہیں دیا گیا تو پھر ہم آپ کو بھی جینے نہیں دیں گے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں بس اسٹینڈ ٹوپی کی افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہم آئین اور قانون کو ماننے والے لوگ اور اسی پر عمل کرتے ہیں، ہم آئین و قانون کو ایک موقع اور دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے، اگر ہمیں جینے نہیں دیں گے تو ہم آپ کو بھی جینے نہیں دیں گے۔ عمران خان اس ملک کے سابق وزیراعظم ہیں اُن کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے اور ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔
اسد قیصر نے کہا کہ بانی سے ان کے خاندان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ملاقات نہیں کروائی جا رہی جبکہ جیل مینوئل کے مطابق تمام قیدیوں کی ملاقاتیں کروائی جاتی ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ جنگ نہیں بلکہ سفارت کاری کو موقع دیا جائے، جن ممالک نے امن کے لیے کوششیں شروع کی ہیں، ان سے مطالبہ ہے کہ اپنی کوششیں جاری رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہم مزید جنگوں کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ جس کے پاس تھوڑا بہت پیسہ تھا، انہوں نے اپنا کاروبار یہاں سے شفٹ کر دیا، ہمارے صوبے کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے ہمارے کاروبار اور گھر اجڑ گئے، کیا پشاور کا تاجر لاہور اور کراچی کے تاجر کا مقابلہ کر سکتا ہے؟ جب تک افغانستان اور سینٹرل ایشیا کے ساتھ تجارت نہیں ہوگی، ہم لاہور اور کراچی کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اب ہمارے علاقے میں ایک نئی جنگ کی بنیاد رکھی جا رہی ہے، ہم جنگوں سے تنگ آچکے ہیں اور انہیں مزید کسی صورت بھی برداشت نہیں کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسد قیصر نے کہا جینے نہیں نے کہا کہ انہوں نے کے ساتھ دیں گے
پڑھیں:
فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
فرانس میں قائم ایک نفسیاتی اسپتال نے ذہنی صحت کے علاج کے لیے ایک غیرمعمولی طریقہ اختیار کیا ہے، جہاں مریضوں کے ڈپریشن، اضطراب اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لیے گدھوں کی مدد لی جا رہی ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ منصوبہ فرانس میں اپنی نوعیت کا واحد تجربہ سمجھا جاتا ہے۔ دارالحکومت پیرس کے مضافات میں سرسبز و شاداب ماحول اور تاریخی عمارتوں سے گھرا ویل ایورارڈ اسپتال مریضوں کو روایتی طبی علاج کے ساتھ ایک منفرد اور پُرسکون تجربہ بھی فراہم کر رہا ہے۔
اس پروگرام کے تحت مریض گدھوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، انہیں سیر کرواتے ہیں، ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں اور جذباتی تعلق قائم کرتے ہیں۔ حالیہ سیشن کے دوران بھی متعدد مریضوں نے گدھوں کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا اور رخصت ہوتے ہوئے انہیں گلے لگا کر محبت کا اظہار کیا۔
60 سالہ مریضہ نیتھلی کے مطابق گدھوں کے ساتھ وقت گزارنے سے انہیں ویسا ہی سکون ملتا ہے جیسا کسی پُرسکون دوا کے استعمال سے حاصل ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جانوروں کے ذریعے ہونے والا یہ علاج ذہنی آسودگی فراہم کرتا ہے اور وقتی طور پر تمام پریشانیاں ختم دیتا ہے۔
فرانس کے سرکاری نظامِ صحت کے تحت یہ سیشنز مریضوں کو بغیر کسی معاوضے کے فراہم کیے جاتے ہیں۔ عموماً ہر مریض کو ایک مخصوص گدھے کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے تاکہ وقت کے ساتھ دونوں ایک دوسرے کی عادات اور مزاج سے واقف ہو سکیں۔
اس یونٹ میں خدمات انجام دینے والی نرس آڈرے سیفار کے مطابق نیتھلی کی حالت میں چند ملاقاتوں کے بعد ہی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں وہ جسمانی معذوری کے باعث وہیل چیئر سے نکلنے پر آمادہ نہیں تھیں، لیکن گدھے کے ساتھ تعلق نے ان میں اعتماد پیدا کیا اور اب وہ نہ صرف چیئر سے اٹھتی ہیں بلکہ اپنے جانور کے ساتھ کھڑی بھی ہوتی ہیں۔
دوسری جانب 52 سالہ مریض جیروم کا کہنا ہے کہ اس منفرد پروگرام نے ان کے احساسِ تنہائی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔