data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)انجمن تا جران ریشم بازار حیدرآباد رجسٹرڈ کے صدر محمد آصف میمن کونچ والا،جنرل سیکرٹری ایوب شیخ،نائب صدر سید عامر اقبال جعفری،ایڈیشنل سیکرٹری فیصل قریشی،جوائنٹ سیکرٹری عبدالقیوم قریشی،خازن زاہد میمن و جملہ رکن مجلس عاملہ نے اپنے
مشترکہ بیان میں فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کو ملک کا پہلا چیف آف ڈیفنس مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ نہ صرف پاکستان کی عسکری تاریخ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے بلکہ ملکی استحکام، معاشی بحالی اور قومی یکجہتی کی جانب ایک مضبوط قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر نے اپنی پیشہ ورانہ بصیرت، شاندار قائدانہ صلاحیت، نظم و ضبط اور ریاستی امور کی گہری فہم کے ذریعے ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ ملک کے معاشی اور قومی سلامتی سے متعلق معاملات میں ان کی حکمت عملی، تجزیاتی سوچ اور امن و امان کے قیام کے لیے کیے گئے اقدامات کو تاجروں سمیت ہر طبقہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔محمد آصف میمن کونچ والا نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں ملکی معیشت کے استحکام، کاروباری طبقے کے اعتماد کی بحالی اور سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے جو اقدامات کیے گئے، وہ قابلِ تحسین ہیں۔ تاجر برادری کے ساتھ ان کی ملاقاتیں، ان کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ دلچسپی، اور کاروباری سرگرمیوں میں سہولتکاری نے ملک میں معاشی سرگرمیوں کو نئی سمت دی۔

خبر ایجنسی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل کے لیے

پڑھیں:

شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے گلگت بلتستان کے الیکشن میں وفاقی حکومت پر اثر و رسوخ اور سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام لگادیا۔

کراچی سے جاری بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں وفاقی وزراء کی انتخابی مہم میں موجودگی اور سرکاری مشینری کا استعمال تشویشناک ہے۔

دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دعا گو ہوں کہ جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں مداخلت شفافیت اور منصفانہ انتخابات پر سوالیہ نشان ہے، الیکشن کےلیے لیول پلینگ فیلڈ ناگزیز ہے۔

پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کے فارم 45 اور فارم 47 سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹونے عوام کو یاد دلایا کہ گزشتہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی 9 نشستیں چھینی گئی تھیں، پی پی چیئرمین نے عوام سے کہا تھا کہ اپنے ووٹ اور فارم 45 کی حفاظت کریں۔

شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ درست فارم 45 کی موجودگی میں کسی کو عوامی مینڈیٹ چرانے کا موقع نہیں مل سکتا، فارم 45 انتخابی نتائج کی بنیاد ہے، اسی کے بعد فارم 47 جاری کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا ایران جنگ سے معاشی بحران پیدا ہوا ہے اور مہنگائی بھی بےتحاشہ بڑھ گئی ہے
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں: بلاول بھٹو زرداری
  • دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو