بدین، بااثر وڈیرے اور پولیس کیخلاف گوٹھ کے مکینوں کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بدین(نمائندہ جسارت)بااثر وڈیرے اور پولیس کے خلاف یوسف ملاح گوٹھ کے رہائشی مرد، خواتین اور بچوں کا احتجاجی مظاہرہ ، انتقامی کارروائی اور جھوٹا مقدمہ درج کرنے کا الزام ۔بدین میں پولیس اور بااثر وڈیرے کے خلاف سیرانی کے قریبی یوسف ملاح گوٹھ کے رہائشی مرد، خواتین اور بچوں نے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سیرانی کے مختلف دیہات کے 7 نوجوانوں پر چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس موقع پر گرفتار نوجوان اشرف ملاح کے بھائی ستار ملاح اور بہن سلمیٰ ملاح نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بھائی اشرف ملاح کراچی میں محنت مزدوری کرتا ہے۔ جمعے کے روز جیسے ہی وہ سیرانی شہر پہنچا تو سیرانی پولیس نے اسے بغیر کسی تفتیش کے گرفتار کر لیا اور الزام عائد کیا کہ اس نے پیپلز پارٹی کے بااثر وڈیرے حاجی شیر جمالی کی دھان چاول کی چوری کی ہے۔ احتجاج میں شامل اہل خانہ نے کہا کہ اشرف ملاح بے گناہ ہے اور اسے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حاجی شیر جمالی نے ہماری زمین پر قبضہ کرنے کے لیے ہمارے بھائی سمیت 7 نوجوانوں الطاف، فیاض، سرور، ریاض، عظیم اور فاروق ملاح پر بھی جھوٹا چوری کا مقدمہ درج کروایا ہے۔ احتجاجی شرکا کا مزید کہنا تھا کہ پولیس دیگر بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاری کے لیے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے اور چادر و چاردیواری کی حرمت پامال کی جا رہی ہے۔ احتجاج کرنے والے دیہاتیوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، بے گناہ افراد کو بااثر شخصیات کے سیاسی انتقام سے بچایا جائے اور جھوٹے مقدمات واپس لے کر متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بااثر وڈیرے
پڑھیں:
مواچھ گوٹھ بخاری محلے میں ٹرانسفارمر سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص کرہلاک
مواچھ گوٹھ بخاری محلے میں ٹرانسفارمرسےکرنٹ لگنے سےایک شخص جھلس کرہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق موچکو تھانے کے علاقے مواچھ گوٹھ بخاری محلے میں ٹرانسفارمرسےکرنٹ لگنے سےایک شخص جھلس کرہلاک ہوگیا۔ ہلاک شخص کی لاش ٹرانسفارمرکے اوپرہی پھنس گئی لاش کو ٹرانسفارمر سےاتارنے کے لیے کے الیکٹرک اورریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ہلاک ہونے والے شخص کی لاش ٹرانسفارمر سے اتارنے کے بعد قانونی کارروائی کے لیےایدھی ایمبولنس کےذریعے سول اسپتال منتقل کردی گئی۔
ہلاک شخص کی شناخت30 سالہ محمد حنیف ولد محمد صدیقی کے نام سےکی گئی، متوفی شخص مواچھ گوٹھ کا ہی رہائشی تھا۔
ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف کے مطابق ہلاک شخص نشے کا عادی ہے۔ متوفی شخص پی ایم ٹی اوپر تاریں چوری کرنے گیا تھا اورپی ایم ٹی کے اوپر کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا۔