ڈی پورٹ نہیں کیا گیا ورنہ برطانیہ سے بزنس کلاس میں نہیں آتا، رجب بٹ
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
معروف یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ کا کہنا ہے کہ برطانیہ سے ڈی پورٹ نہیں کیا گیا ورنہ بزنس کلاس میں واپس نہیں آتا۔
برطانیہ کی جانب سے ویزا کینسل کیے جانے کے بعد رجب بٹ اور ندیم نانی والا گزشتہ شب پاکستان واپس پہنچے تھے اور آج صبح اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ سے 10 دن کی راہداری ضمانت ملنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رجب بٹ نے کہا کہ ہوم آفس میں درخواست گئی کہ میرے اوپر کیسز ہیں جس کی وجہ سے میرا ویزا کینسل ہوا، ڈی پورٹ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میرا 10 سال کا ویزا تھا، میرے وکیل نے ریویو کو چیلنج کیا ہے۔
رجب بٹ نے کہا کہ کراچی میں دس دن کے اندر اندر عدالت میں پیش ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ای سی ایل میں نام سدا بہار نہیں ہیں۔ جب تک کیس چل رہا ہے تب تک پاکستان میں ہی ہیں۔
رجب بٹ نے کہا کہ یو کے میں اگر ویزا کینسل ہو تو 10 سال کا بین لگتا ہے تو بین نہیں لگوانا۔ وزٹ کے لیے کبھی بھی جانا پڑ سکتا ہے، لیکن رہنا پاکستان میں ہی ہے۔
ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر چل رہا ہے میرا ویزا بھی کینسل کیا گیا ہے جبکہ ایسا نہیں ہے، میرے پاس برطانوی شہریت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے اوپر دو ایف آئی آرز ہیں جن پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت لی اب آگے کیس کو چلائیں گے۔
ندیم نانی والا نے کہا کہ میں ڈکی سے ملا جو بات ہوئی سوشل میڈیا پر بتائی، جب وقت آئے گا سب بتائیں گے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل نے کہا کہ کیا گیا
پڑھیں:
مائنس ون مان لیں ورنہ پوری پی ٹی آئی مائنس ہوسکتی ہے، فیصل واڈا
مائنس ون مان لیں ورنہ پوری پی ٹی آئی مائنس ہوسکتی ہے، فیصل واڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مائنس ون مان لیں ورنہ پوری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مائنس ہوسکتی ہے، اب ایکشن پر ڈبل ری ایکشن ہو گا، پی ٹی آئی کے لوگ اقتدار اور پیسے کی جنگ کررہے ہیں۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی (آئی ایس پی آر) کی پریس کانفرنس کے بعد بہت سے لوگ سرنڈر کرچکے ہیں، بانی کی بہنوں نے وہ کام کردیا جو حکومت کو پتا نہیں تھا، بہنوں نے بتادیا کہ ملاقات نہ ہو تو بانی فرسٹریٹ ہوجاتے ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہوچکی ہے، پی ٹی آئی والوں کو ملک سے محبت نہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک نیا سیاسی لفظ آگیا ہے، ایسی کی تیسی، اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔
سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیر (آج ) سے ترقی شروع ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ اقتدار اور پیسے کی جنگ کر رہے ہیں، انہیں ملک سے محبت نہیں، یہ سیاست دانوں کا سارا جھگڑا آپس کا ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اب برداشت ایک انچ بھی نہیں کیا جائے گا، رگڑ دیں گے۔
اُن کا کہنا ہے کہ مائنس ون مان لیں اور گھر جائیں، آج تک برداشت کر کے ہی یہاں تک آئے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسارک چارٹر سے خطے کی تقدیر بدل سکتی ہے،صدر ایف پی سی سی آئی سارک چارٹر سے خطے کی تقدیر بدل سکتی ہے،صدر ایف پی سی سی آئی انڈونیشیا کے صدر کی پاکستان آمد پر شاندار استقبال، 21 توپوں کی سلامی جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مستقل جج سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا وزیراعظم نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دیدی بھارت نے اطلاع دیئے بغیر چناب میں پانی کا ریلا چھوڑ دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم