رعد سعد کو غزہ میں موجود حماس کی اعلیٰ عسکری قیادت کے چند باقی ماندہ ارکان میں شمار کیا جاتا ہے، اسی وجہ سے وہ اسرائیلی فوج کے لیے ایک بڑا ہدف سمجھے جاتے رہے ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ رعد سعد جنگ کے دوران متعدد بار اسرائیلی حملوں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوتے رہے تھے۔ اس لیے حالیہ ٹارگٹ حملہ مکمل انٹیلیجنس کے ساتھ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کے غزہ سٹی میں ایک فضائی حملے میں شہید ہونے والے حماس کمانڈر رعد سعد کا نام ایک بار پھر عالمی خبروں کی سرخیوں میں آگیا۔ رعد سعد کو حماس کی عسکری تنظیم القسام بریگیڈز کی اعلیٰ قیادت میں شمار کیا جاتا ہے اور تنظیم کا دوسرا بڑا کمانڈر اور آرمی آپریشنر کا دماغ بھی کہا جاتا ہے۔ رعد سعد حماس کی عسکری حکمتِ عملی، منصوبہ بندی اور اسلحہ سازی کے عمل میں مرکزی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ یورپی کونسل آن فارن ریلیشنز کی فیکٹ شیٹ کے مطابق وہ القسام بریگیڈز کی ملٹری کونسل کے رکن ہیں اور تنظیم کے آپریشنز اور پروڈکشن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں رعد سعد پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ 7 اکتوبر 2023ء کو جنوبی اسرائیل میں ہونے والے حملوں کے "اہم منصوبہ سازوں میں سے ایک" تھے۔ اسرائیلی فوج نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ ان حملوں کی منصوبہ بندی اور عملدرآمد میں رعد سعد نے کلیدی کردار ادا کیا۔ رعد سعد کو غزہ میں موجود حماس کی اعلیٰ عسکری قیادت کے چند باقی ماندہ ارکان میں شمار کیا جاتا ہے، اسی وجہ سے وہ اسرائیلی فوج کے لیے ایک بڑا ہدف سمجھے جاتے رہے ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ رعد سعد جنگ کے دوران متعدد بار اسرائیلی حملوں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوتے رہے تھے۔ اس لیے حالیہ ٹارگٹ حملہ مکمل انٹیلیجنس کے ساتھ کیا گیا۔

اس قبل جون 2024ء میں بھی رعد سعد پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی تھی، تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے تھے۔ اسی طرح مارچ 2024ء میں رعد سعد کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی کے الشفا اسپتال پر بڑا فوجی آپریشن کیا تھا۔ تاہم اسرائیلی فوج کی کارروائی کے دوران رعد سعد نہ صرف مقابلہ کرتے رہے بلکہ بآسانی چکمہ دیکر فرار ہوگئے اور صیہونی فوج ہاتھ ملتی رہ گئی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ اسرائیلی فوج آج کے حملے میں رعد سعد کی شہادت کو اپنی جنگ بندی کے بعد سب سے بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے۔ خیال رہے کہ حماس نے غزہ میں ایک کار پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 3 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے، لیکن رعد سعد کے حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج رعد سعد کو حملے میں جاتا ہے کیا گیا حماس کی

پڑھیں:

وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2026ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ترقی اور تعیناتی پر مبارکباد دی اور اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی میں ان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔\932

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کردیا گیا
  • جنرل عامر رضا نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے نئے کمانڈر مقرر
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم