سڈنی میں فائرنگ کے واقعے کے بعد ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا جس کے پیش نظر حکام نے اضافی حفاظتی اقدامات کی تصدیق کر دی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ایڈیلیڈ اوول کے اطراف میں سکیورٹی بڑھا دی جائے گی۔ اس حوالے سے ساؤتھ آسٹریلیا کے پولیس کمشنر گرانٹ اسٹیونز کا کہنا ہے کہ سکیورٹی رسپانس سیکشن کو تعینات کیا جا رہا ہے، جس میں اعلیٰ تربیت یافتہ پولیس اہلکار شامل ہوتے ہیں اور انہیں اضافی اسلحہ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

پولیس کمشنر کے مطابق رسپانس سیکشن چند سال قبل قائم کیا گیا تھا جو عوامی مقامات پر سکیورٹی کے فرائض انجام دیتا ہے۔ یہ یونٹ اسٹیڈیم کے اطراف تعینات رہے گا اور شائقینِ کرکٹ کی حفاظت یقینی بنائے گا۔

ساؤتھ آسٹریلیا کے وزیرِ اعلیٰ پیٹر مالیناؤسکاس نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کے دوران اضافی سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے، پولیس پہلے ہی اسٹیڈیم انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ سڈنی کے ساحلی علاقے میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں 16 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

واقعے کے بعد آسٹریلوی حکومت نے یومِ سوگ کا اعلان کیا ہے اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

دوسری جانب آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں نے بونڈی بیچ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے، کرکٹ آسٹریلیا اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ بونڈی بیچ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر دونوں بورڈز شدید رنج و غم کا شکار ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں متاثرین، ان کے اہل خانہ، دوستوں، یہودی برادری اور آسٹریلیا کے عوام کے ساتھ ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں ہم سب کے ساتھ کھڑے ہیں اور تمام متاثرہ افراد سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا کہ بونڈی میں ہونے والے ہولناک واقعے نے دل دہلا دیا ہے۔ متاثرین، ان کے خاندانوں، بونڈی کے عوام اور یہودی برادری کے ساتھ دلی ہمدردی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر ممکن ہو تو خون عطیہ کرنے کے لیے اپائنٹمنٹ بک کروائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ا سٹریلیا کے ساتھ نے والے

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔

محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری

فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔

حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ مضامین

  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق