پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں جدید ترین میزائل کا کامیاب تجربہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں جدید ترین میزائل کا کامیاب تجربہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 December, 2025 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس) پاک بحریہ نے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کا اعادہ کرتے ہوئے اتوار کو شمالی بحیرہ عرب میں سطح آب سے فضا تک مار کرنے والے جدید میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
فائر پاور ڈیمونسٹریشن کے دوران پاک بحریہ کے جہاز نے انتہائی متحرک فضائی ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا، جس سے بحریہ کی جنگی صلاحیت اور لڑائی میں ممکنہ قابلیت کا اعادہ ہوا۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبد المنیب نے ایف ایم-90 (این) ای آر (ER) کا فائرنگ کے موقع پر مشاہدہ کیا۔
بعد ازاں انہوں نے اس کارروائی میں شامل افسران اور جوانوں کی وابستگی اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
انہوں نے پاکستان کے سمندری دفاع کو یقینی بنانے اور ہر صورت میں قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے نیوی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان؛ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان؛ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ٹریفک پولیس اہلکار کو مارنے اور خوف پھیلانے کا کیس: ملزم کی درخواست ضمانت خارج پاکستان کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت اسرائیلی دہشت گرد قیادت نے دنیا بھر میں یہودیوں کو غیر محفوظ بنا دیا، لیاقت بلوچ حملہ آور باپ سٹوڈنٹ ویزے پرآیا، بیٹا یہیں پیدا ہوا:آسٹریلوی وزیرداخلہ جرمنی کا افغان پناہ گزین پروگرام فوری ختم کرنے کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاک بحریہ
پڑھیں:
اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔
لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔
چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔