پی ٹی آئی کی 8 فروری کوہڑتال کیلئے تیاریاں تیز
اشاعت کی تاریخ: 27th, December 2025 GMT
تحریک انصاف یوم سیاہ منائے گی، تاجر برادری سے شٹر ڈاؤن کی اپیل کرینگے،اسد قیصر
مذاکرات کی کوئی ٹائم لائن نہیں ، یہ تاثرغلط ہے کہ ہم بات نہیں کرنا چاہتے،نجی ٹی وی سے گفتگو
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی 8 فروری کو پہیہ جام، شٹرڈاؤن ہڑتال کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ 8 فروری کوعوام سے ووٹ چھینا گیا یہ سب سے بڑا چیلنج ہے، 1973 کے آئین کی اصل شکل میں بحالی اورعوام کے ووٹ کا حق تسلیم کیا جائے۔ اسد قیصر نے کہا کہ تحریک انصاف 8 فروری کو یوم سیاہ منائیگی، تاجر برادری سے 8 فروری کو شٹر ڈاؤن کی اپیل کرینگے، دیکھتے ہیں اب حکومت مذاکرات میں کتنی سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسوقت سنگین مسائل کاشکار ہے، معیشت شدید متاثر ہے، ہمارا مؤقف ہے جمہوریت، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کیپاس اختیار ہوتا ہے اورحکومت ہی دل بڑاکرتی ہے، ہم دیکھیں گے کہ حکومت کیا ردعمل دے گی، ہم سمجھتے ہیں اسمبلی میں جو بیٹھے ہیں وہ حکومت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں دنیا کے تمام ممالک کیساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئیں، پاکستان کو کیسے آگے بڑھنا ہے ترقی کیسے ہونی ہے شاید یہ بھی ایجنڈے میں شامل ہو۔ اسد قیصر نے کہا کہ مذاکرات کی کوئی ٹائم لائن نہیں ہے، یہ تاثرغلط ہے کہ ہم بات نہیں کرنا چاہتے، ہم کوئی شرائط نہیں رکھ رہیصرف اپنا ایجنڈا پیش کیا ہے، نوازشریف کہتے تھے ووٹ کوعزت دو، ہم بھی وہی بات کررہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔