تحقیقاتی صحافی مجاہد حسین کا بےنظیر بھٹو کی 18ویں برسی پر خصوصی انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 27th, December 2025 GMT
سینیئر تحقیقاتی صحافی مجاہد حسین کا کہنا تھا کہ کئی عالمی اداروں نے بے نظیر بھٹو کے قتل پر تحقیقات کی ہیں، مگر خود پیپلز پارٹی اس معاملے پر پیچھے ہٹ چکی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ اگر وہ ان تحقیقات کو افشا کرے گی تو اسے اسکی قیمت ادا کرنا پڑے گی، حتیٰ کہ پارٹی کی بقاء تک چیلنج ہو جائے گی۔ متعلقہ فائیلیںمجاہد حسین پاکستان کے ایک مقتدر تحقیقاتی صحافی اور مصنف ہیں، جنہیں حساس ترین موضوعات پر گہری تحقیق اور بے باک تجزیہ نگاری کے لیے جانا جاتا ہے۔ ان کی پہچان کا ایک بڑا حوالہ ان کی مشہورِ زمانہ کتاب "پنجابی طالبان" ہے، جس میں انہوں نے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں موجود عسکریت پسند نیٹ ورکس، ان کی نرسریوں اور مقامی اثر و رسوخ کو دستاویزی شکل میں پیش کرکے علمی اور صحافتی حلقوں میں ہلچل مچا دی تھی۔ وہ محض سطحی رپورٹنگ کے بجائے زیرِ زمین کام کرنے والی قوتوں اور سیاسی ڈھانچوں کے باہمی تعلق کو سامنے لانے میں مہارت رکھتے ہیں۔ مجاہد حسین نے اپنی متعدد کتب، جیسے کہ بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات اور پاکستان میں دہشت گردی کے پسِ پردہ محرکات کے ذریعے ہمیشہ طاقتور حلقوں اور پیچیدہ نظاموں کو چیلنج کیا ہے۔ ان کا کام خاص طور پر ان سیاسی قتلوں اور سازشوں کے گرد گھومتا ہے، جنہوں نے پاکستان کی تاریخ کا رخ موڑا۔ ایک نڈر صحافی کے طور پر وہ حقائق کو بغیر کسی لگی لپٹی کے بیان کرنے کے عادی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی تحریروں کو پاکستان کی سیاسی تاریخ اور سکیورٹی معاملات کو سمجھنے کے لیے ایک مستند ماخذ سمجھا جاتا ہے۔ انہوں بلاسفیمی کیسز پر بھی بھرپور آواز اٹھائی ہے، متاثرہ خاندانوں کی آواز کو بلند کیا ہے، سینیئر صحافی نادر بلوچ نے مجاہد حسین سے محترمہ بےنظیر بھٹو کی اٹھارہویں برسی کے موقع پر خصوصی انٹرویو ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مجاہد حسین
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔