data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی:دبئی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ نئے سال 2026 کا استقبال شاندار اور یادگار آتش بازی کے ساتھ کیا جائے گا، جس کے لیے شہر بھر میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

 دبئی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سالِ نو کے موقع پر دبئی کے 40 مختلف مقامات پر رنگا رنگ آتش بازی کا اہتمام کیا جائے گا، تاکہ شہریوں اور سیاحوں کو ایک منفرد اور دلکش تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

سرکاری بیان کے مطابق دبئی کے مشہور مقامات برج خلیفہ، دبئی فریم، دی ورلڈ آئی لینڈز اور دبئی فیسٹیول سٹی پر خصوصی آتش بازی کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان مقامات پر جدید ٹیکنالوجی اور دلکش روشنیوں کے ساتھ آتش بازی کے مظاہرے پیش کیے جائیں گے جو نئے سال کی خوشیوں کو دوبالا کریں گے۔ دبئی حکام کا کہنا ہے کہ ان تقریبات کو عالمی معیار کے مطابق ترتیب دیا جا رہا ہے تاکہ دنیا بھر سے آنے والے سیاح دبئی کی رنگینیوں اور ثقافتی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔

سرکاری بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ برج العرب، پام جمیرا، دبئی کریک، گلوبل ویلیج، السیف، حتہ اور بلیو واٹر جیسے اہم سیاحتی مقامات پر بھی آتش بازی کی جائے گی۔ ان علاقوں میں بڑی تعداد میں مقامی شہریوں اور غیر ملکی سیاحوں کی آمد متوقع ہے، جس کے پیش نظر سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

دبئی حکومت کے مطابق سالِ نو کی تقریبات کے دوران عوام کی سہولت اور حفاظت کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ پولیس، سول ڈیفنس اور دیگر ادارے الرٹ رہیں گے جبکہ ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے متبادل راستوں کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔ شہریوں اور سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور مقررہ مقامات پر جا کر تقریبات سے لطف اندوز ہوں۔

سرکاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دبئی کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے دیگر شہروں میں بھی سالِ نو کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ ابوظبی، شارجہ اور راس الخیمہ میں 10 سے زائد مقامات پر شاندار آتش بازی کی جائے گی، جہاں بڑی تقریبات منعقد ہوں گی۔ ان شہروں میں بھی مقامی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق نئے سال کی یہ تقریبات نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہوں گی بلکہ متحدہ عرب امارات کی ثقافتی اور سیاحتی اہمیت کو بھی اجاگر کریں گی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ سالِ نو کے موقع پر لاکھوں سیاح دبئی اور دیگر امارات کا رخ کریں گے، جس سے سیاحت اور معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کیا جائے گا مقامات پر کے مطابق کیا جا

پڑھیں:

’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 

پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ جو 5 سٹریٹجک ستونوں، 9کلیدی اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز،  915 سٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائے جائیں گی۔ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی