سلمان خان کی 60 ویں سالگرہ؛ کترینہ کیف کے خصوصی پیغام نے سب کی توجہ حاصل کرلی
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان 60 سال کے ہوگئے اور یہ دن اس لیے بھی خاص ہوگیا کہ کترینہ کیف نے ایک جذباتی پیغام اداکار کے نام لکھا ہے۔
سلمان خان اور کترینہ کیف کی کیمسٹری کو کافی پسند کیا گیا ہے، دونوں کی قربت کا اندازہ اس بات بھی لگایا جا سکتا ہے دونوں متعدد پراجیکٹس میں ایک ساتھ نظر آئے ہیں۔
یہ اُن دنوں کی بات ہے جب کترینہ کیف سلمان خان کے تقریباً ہر پراجیکٹ کا لازمی حصہ ہوا کرتی تھیں۔ فلمیں میں نے پیار کیوں کیا، پارٹنر، ایک تھا ٹائیگر اور ٹائیگر زندہ ہے، اس کی مثالیں ہیں۔
دونوں کے درمیان ایک وقت ایسا بھی آیا جب یہ خبریں گرم تھیں کہ سلمان خان اور کترینہ کیف شادی کرنے والے ہیں لیکن پھر وہی ہوا جو دبنگ اسٹار کے ساتھ اکثر ہوتا آیا ہے۔
کترینہ کیف نے وکی کوشل کے ساتھ اپنا گھر بسالیا ہے اور وہ جلد ماں بھی بننے والی ہیں لیکن سلمان خان اب تک کنوارے ہیں۔
تاہم اب 42 سالہ کترینہ کیف نے فلم انڈسٹری کے بھائی جان سلمان خان کو ان کی سالگرہ پر ’ٹائیگر‘ اور’سپر ہیومن‘ کہہ کر مخاطب کیا ہے۔
کترینہ کیف نے سلمان خان کے نام سوشل میڈیا پر محبت بھرے پیغام میں ایسی زندگی کی دعا دی جس میں ہر دن محبت اور روشنی سے بھرپور ہو۔
کترینہ کیف کے اس پیغام پر سلمان خان کے مداحوں نے اداکارہ کو سراہا اور سلو بھائی جان کے لیے نیک تمناؤں اور سالگرہ کی مبارک بادوں کا تانتا پھر سے بندھ گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کترینہ کیف نے
پڑھیں:
نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
اسپیشل اولمپکس پاکستان کے تحت نیشنل اسپیشل گیمز 2026کے دوسرے اور آخری مرحلہ میں کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد میڈلز تقسیم اور اختتامی تقریب کاانعقاد ہوا۔
اسپیشل اولمپکس پاکستان کی روح رواں رونق لاکھانی نے استقبالی کلمات ادا کیے، ان کا کہنا تھاکہ گیمز میں ملک بھر سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے والے خصوصی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔
رونق لاکھانی نے گیمز کو کامیاب بنانے میں اسپانسرز اور ڈونرز بشمول میکڈونلڈ، پاکستان او ایم آئی اور فیصل بینک کا خصوصی شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کو بھرپور اعتماد دینا چاہیے تاکہ وہ معاشرے کا مضبوط انگ بن سکیں۔
مہمان خصوصی راحل اعجاز کا کہنا تھا کہ سماجی ذمہ داری کے تحت ہم مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں، اسپیشل اولمپکس پاکستان کی خصوصی کھلاڑیوں کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں۔
فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے خصوصی طور پر کینیڈا سے آنے والی فیفا فٹبال کوچ کرن غوری نے کہا کہ ایونٹ میں شریک بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دل جیت لیے اور ثابت کیا کہ ان کی صلاحیتیں کسی سے ہرگز کم نہیں، جیسمین نے خصوصی کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین سہولیات کی فراہمی پر اسپیشل اولمپکس پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
فٹبال چیمپئن شپ کے بوائز ایونٹ کی ایک کیٹگری میں فیڈرل ایریاز نے پہلی خیبر پختونخواہ نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،بی کیٹگری میں گلگت بلتستان فاتح رہا اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ بلوچستان نے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور اور سندھ نے سوئم رہ کر برانز میڈل حاصل کیا۔
قبل ازیں گیمز میں شریک ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی،آخر میں کامیاب ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے گئے،اگلے گیمز پنجاب میں ہوں گے، گیمز کا مقصد ذہنی معذوری والے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں اور کھیل میں مہارت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا، گیمز کے ذریعہ چلی کے شہر چسینٹیاگو میں ہونے والے ورلڈ سمر اسپیشل گیمز تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔
نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے، جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے ذہنی معذوری کا شکار 82 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔