الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، قائد ’را‘ سے پیسے لے رہا ہے: مصطفیٰ کمال WhatsAppFacebookTwitter 0 28 December, 2025 سب نیوز

کراچی: (آئی پی ایس) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفی کمال نے کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم ڈرامے باز آدمی ہے، الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، میت بھیجنے کے لیے لاکھوں پاؤنڈ چندہ وصول کیا، را سے پیسے لے کر دہشت گردی کراتا ہے۔

کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ نام نہاد بانی ایم کیو ایم نے لاش کے حوالے سے واویلا کیا، بانی ایم کیو ایم خود قاتل ہے، ہمارے پاس قتل کے شواہد موجود ہیں، قائد نے نمازجنازہ کے وقت تصویر بنوائی، لاشوں پر آئٹم سانگ کرتے ہیں، ڈیڑھ دو سال ہوگئے اس آدمی پر بات کرنا چھوڑ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران فاروق کو اسی کے قائد کی سالگرہ پر موت کا تحفہ ملا، بانی ایم کیو ایم کی سالگرہ پر عمران فاروق کو مار کر تحفہ دیا گیا، بانی ایم کیو ایم آج تم وہاں کے شہری ہو، تم جاکر کہو مجھے عمران فاروق کے قتل کا انصاف چاہئے، یہ 25سال سے را سے پیسے لے رہے تھے، بانی ایم کیو ایم ڈرامے باز آدمی ہے۔

وفاقی وزیر و رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم را سے پیسےلے کر پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے، بھارتی را کی وجہ سےعمران فاروق قتل کی سکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات روکی ہوئی ہے، اس آدمی نے ہمیں 200 سال پیچھے کر دیا، اس شخص نے میرا شہر تباہ کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتنے جھٹکوں کے باوجود بھی اللہ اس کو توبہ کی توفیق نہیں دے رہا، اس کے نصیب میں توبہ نہیں، اس شخص کی کال پر 5سیکنڈ میں لاکھوں لوگ باہر نکلتے تھے، بانی ایم کیو ایم قوم کا مجرم اور غدار ہے، یہ جب چاہتا ہے جس کو چاہتا ہے مروادیتا ہے اورافسوس بھی مناتا ہے، یہ شخص قوم کے بچے کھاگیا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میری مہاجر قوم بڑی بدقسمت ہے، کیا کرمنل قائد ملا ہے ہمیں، 40 سال میں کتنے لوگوں کو یہ کھا گیا،اب بھی کھا رہا ہے، ہم نے بہت سی باتوں پر پردہ ڈالا، جب عمران فاروق کو قتل کیا گیا تھا میں پارٹی کی جانب سے گیا تھا، میں وہاں موجود تھا بانی ایم کیو ایم کو نمازِ جنازہ میں صرف تصویر بنوانی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بانی چاہتا تو پانچ منٹ میں بلدیاتی آئینی ترمیم منظورہوتی، بانی نے پوری مہاجرنسل تباہ کردی، ہم آئینی ترمیم ہاتھ میں لے کر مانگ رہےہیں، بانی نےکوئی ہڑتال کی آئینی ترمیم کےحوالےسے؟ مہاجرقوم بہت بدقسمت ہے، مہاجرقوم کو بانی ایم کیوایم کھا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسوات میں موسم سرما کی پہلی برف باری، سیاحوں نے مالم جبہ کا رخ کر لیا سوات میں موسم سرما کی پہلی برف باری، سیاحوں نے مالم جبہ کا رخ کر لیا بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب پر متنازعہ پن بجلی منصوبے کی منظوری محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک نے اسرائیل کا صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا مسترد کر دیا عالمی اسٹریٹجک شراکت داری، پاکستان امریکا تعلقات کا نیا باب پاکستان میں ایران کے سفیر امیری رضا مقدم کا بے نظیر بھٹو کو 18ویں برسی پر خراج تحسین TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عمران فاروق کو سے پیسے لے رہا ہے

پڑھیں:

واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار

اسلام آباد،بجلی صارفین(awais laghari) کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے کیونکہ جون 2026 کے دوران صارفین کو فی یونٹ 20 پیسے کا خالص ریلیف ملے گا جبکہ بجلی کی مجموعی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس ریلیف کے نتیجے میں جون 2026 کے بجلی نرخ جنوری سے مئی 2026 کے مقابلے میں برقرار رہیں گے اور صارفین پر کوئی اضافی مالی بوجھ نہیں پڑے گا۔

پس منظر میں اپریل 2026 کے دوران عالمی توانائی منڈی کو شدید دباؤ کا سامنا رہا۔ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث آر ایل این جی کی قلت پیدا ہوئی جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق اگر بروقت اقدامات نہ کیے جاتے تو صارفین پر 5 سے 6 روپے فی یونٹ تک اضافی بوجھ پڑ سکتا تھا۔حکومت نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے محدود لوڈ مینجمنٹ، مارکیٹوں کی جلد بندش، مقامی گیس کی اضافی فراہمی اور فرنس آئل کے محدود استعمال سمیت متعدد اقدامات کیے۔

، جس کے نتیجے میں فیول ایڈجسٹمنٹ کا اثر صرف 1.73 روپے فی یونٹ تک محدود رہا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے تقریباً 38 ارب روپے کا ممکنہ اضافی بوجھ صارفین پر منتقل ہونے سے بچ گیا۔

دوسری جانب بہتر انتظامی اصلاحات، لائن لاسز میں کمی، بجلی کی طلب میں اضافے اور مختلف ٹیرف پیکیجز کے مثبت اثرات کے باعث سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 1.93 روپے فی یونٹ کمی ہوئی۔

مزید پڑھیں:وفاقی کابینہ، ادویات ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نفاذ کی باقاعدہ منظوری دے دی

جس سے صارفین کو مجموعی طور پر 65 ارب روپے کا فائدہ پہنچا۔حکومت کا مؤقف ہے کہ توانائی کے شعبے میں بروقت فیصلوں اور مؤثر انتظامی حکمت عملی کے باعث عالمی اور علاقائی چیلنجز کے باوجود بجلی صارفین کو بڑے مالی بوجھ سے محفوظ رکھا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے اضافے کا امکان
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
  • نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار
  • قدرت کا حیرت انگیز شاہکار، ہولونگ درخت کے ’ہیلی کاپٹر پھلوں‘ کی حسین اڑان