data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے کیوریٹر نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی پچ پر ہونے والی تنقید پر حیرت اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ صرف دو دن میں ختم ہونے کے باعث ایم سی جی کی پچ شدید بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے، جبکہ میلبرن کرکٹ کلب اور پچ کی تیاری کے ذمہ دار عملے کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔

ایم سی جی کی پچ تیار کرنے والے کیوریٹر میتھیو پیج نے ایم سی سی کے چیف ایگزیکٹو اسٹیورٹ فوکس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ اس صورتحال پر نہایت حیران ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں اس نوعیت کا ٹیسٹ میچ کبھی نہیں دیکھا اور امید ہے کہ آئندہ بھی ایسا تجربہ نہیں ہوگا۔

میتھیو پیج نے بتایا کہ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ چوتھے اور پانچویں دن تک بیٹ اور بال کے درمیان توازن برقرار رہے، تاہم انہیں اس بات پر شدید افسوس ہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ صرف دو دن میں اختتام پذیر ہو گیا۔

اس موقع پر ایم سی سی کے چیف ایگزیکٹو اسٹیورٹ فوکس نے کیوریٹر کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میتھیو پیج کو آٹھ برس قبل ذمہ داری سونپی گئی تھی اور وہ ملک کے بہترین کیوریٹرز میں شمار ہوتے ہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: باکسنگ ڈے ٹیسٹ ایم سی

پڑھیں:

محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب  سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم  اور  گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین  کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق