پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام بینظیر کی برسی پر تقریب: شمعیں روشن
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی اور صدر وویمن ونگ پنجاب ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ گراو نڈ رئیلٹی بدل چکی ہے۔ کارکنوں کو اس کا ادراک کرنا ہو گا، آپس میں رابطے بڑھانے اور ملکر چلنا ہو گا، بی بی کی شہادت پاکستان کا بہت بڑا نقصان تھا، ہمیں آج اتفاق اور اتحاد کی ضرورت ہے۔ وہ پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاو ن میں بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی پر ہونیوالی دعائیہ تقریب کے بعد کارکنوں سے خطاب کر رہی تھیں۔ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری پی پی لاہور رانا جمیل منج نے انجام دیئے۔ اس موقع پر شہزاد سعید چیمہ، رانا جمیل منج، اشرف خان، فائزہ ملک، عمر شریف بخاری، میاں ایوب، چودھری ریاض، عامر نصیر بٹ، عارف خان، نرگس خان، آصف ہاشمی، زاہد علیشاہ، رانا اکرام ربانی، افضل چودھری، صغیرہ اسلام، منیرڈگرا، سہیل ملک، رانا اشعر حیات، جاوید اختر، چودھری سجاد نذیر، میر شکیل چنی، شاہدہ جبیں، ناہید ہماءندیم ملک، رانا شمشاد، مرزا ادریس، اقبال گورایہ، ذیشان شامی، راﺅ شجاعت، شیخ روشن، رانا اکرام، خاور ناہید موہل، فرحت یاسمین، شبانہ گل، انجم بٹ، عمر ایاز، سلیم مغل، کامران ڈار، ریاض جٹ، آفتاب بھٹی، سمیت پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ قاری ثناءاللہ نے بی بی شہید اور دیگر پارٹی شہداءکیلئے دعا کرائی جبکہ پارٹی جیالوں اور جیالیوں نے آخر میں شہداءکی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ جیالوں کیلئے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ثمینہ گھرکی نے کہا کہ مجھے بھٹو اور بی بی صاحبہ کیساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو ہر دور میں ٹارگٹ کیا جاتا رہا ہے۔ حسن مرتضیٰ گزشتہ برس سفر بینظیر ٹرین لیجا کر سب سے نمبر لے گئے۔ فائزہ ملک، رانا اکرام ربانی، جاوید اختر، میاں ایوب، عارف خان، آصف ہاشمی، شاہدہ جبیں، سہیل ملک نے بھی شہید محترمہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر محنت اور جرات سے پارٹی اور دنیا میں اپنا مقام بنایا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔