Nawaiwaqt:
2026-07-24@00:54:55 GMT

 واربرٹن میں مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو مارا گیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT

 واربرٹن میں مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو مارا گیا

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ننکانہ صاحب میں مبینہ پولیس مقابلہ‘ ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ڈاکو ہلاک، 2 فرار ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ رات تھانہ واربرٹن کے علاقہ میراں پور روڈ پر ڈفر کھوکھراں قبرستان کے قریب پولیس نے تین مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی اور ایس ایچ او واربرٹن وقاص انور کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، اطلاع ملتے ہی تھانہ واربرٹن کی مزید نفری موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد پولیس اور ڈاکوو ں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ پولیس کے مطابق وہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ڈاکو کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت حبیب الرحمان سکنہ مصطفیٰ آباد کے نام سے ہوئی، جو اقدامِ قتل سمیت 18 مقدمات میں مطلوب اور تھانہ وار برٹن کا اشتہاری ملزم تھا۔ پولیس نے موقع سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا