پالتو کتے کی بیماری پر ذہنی دباؤ، دو بہنوں نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لکھنو: بھارت کے شہر لکھنو میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں پالتو کتے کی بیماری سے ذہنی دباؤ میں مبتلا دو بہنوں نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ لکھنو کے علاقے ڈوڈا کھیڑا جلال پور میں پیش آیا، جہاں 26 سالہ رادھا سنگھ اور 22 سالہ جیا سنگھ نے فینائل پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ پولیس کو اسپتال کی جانب سے اطلاع ملنے پر فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش اور اہلِ خانہ کے بیانات سے معلوم ہوا کہ دونوں بہنوں نے حال ہی میں ایک کتے کو گود لیا تھا، جس سے وہ غیر معمولی حد تک وابستہ ہو گئی تھیں۔ دونوں بہنیں کتے کی دیکھ بھال خود کرتی تھیں اور اس کی بیماری نے انہیں شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا تھا۔
اہلِ خانہ کے مطابق کتا گزشتہ ایک ماہ سے بیمار تھا، جس کے باعث دونوں بہنوں کی ذہنی کیفیت مزید خراب ہو گئی، بڑی بہن رادھا سنگھ ٹی بی کے مرض میں مبتلا تھی اور اسی وجہ سے ڈپریشن کا شکار تھی، جبکہ چھوٹی بہن جیا سنگھ بھی گزشتہ کئی برسوں سے ذہنی تناؤ میں مبتلا تھی۔
پولیس کے مطابق دونوں بہنیں پہلے ہی ذہنی مسائل سے دوچار تھیں اور کتے کی بگڑتی ہوئی صحت نے ان کی نفسیاتی حالت کو مزید متاثر کیا، جس کے نتیجے میں انہوں نے انتہائی قدم اٹھا لیا۔
پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات جاری ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔