سابق گورنراسٹیٹ بینک شمشاد اختر کی نماز جنازہ ادا،کراچی میں سپرد خاک WhatsAppFacebookTwitter 0 28 December, 2025 سب نیوز

کراچی (سب نیوز)سابق گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں ڈی جی رینجرز،ڈائریکٹر پاکستان اسٹاک ایکس چینج اوردیگرنے شرکت کی۔ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین، بینکوں، مالیاتی اداروں کی اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم،عارف حبیب،اسٹاک ایکس چینج کے ایم ڈی فرخ حسین سبزواری اوراہم کاروباری و سماجی شخصیات بھی شریک ہوئے۔اسٹیٹ بینک بورڈ،انتظامیہ اور عملے کی جانب سے اپنی سابق گورنرڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پردلی رنج و غم کا اظہار کیا گیا، جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر شمشاداختر نے اسٹیٹ بینک کی پہلی خاتون گورنر کے طور پرفرائض انجام دئیے۔بطور گورنران کادورانیہ بے مثال قیادت، دیانت داری اور عوامی خدمت کے لیے غیر متزلزل عزم کی مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا،شمشاد اختر نے اسٹیٹ بینک کے استحکام و پائیداری اور زری ومالی شعبے کی پالیسیوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ڈاکٹر شمشاداختر نے ایشیائی ترقیاتی بینک، ورلڈ بینک اور اقوامِ متحدہ میں اپنی اعلی قیادت کی ذمہ داریاں نبھائیں،انہوں نے بطور نگراں وفاقی وزیر خزانہ اور چیئرپرسن پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے طور پر نمایاں خدمات انجام دیں۔ممتازماہرِمعاشیات اورعالمی طور پر شاندار کیریئر سے بین الاقوامی مالی اور کثیر جہتی اداروں میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا،اللہ تعالی مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے ،آمین۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی وزیرِاحسن اقبال نے قائداعظم کے 150ویں یومِ پیدائش کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کر دیا وفاقی وزیرِاحسن اقبال نے قائداعظم کے 150ویں یومِ پیدائش کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کر دیا اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال، لائینز کلبز اور برداشت پاکستان کا میگا میڈیکل کیمپ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا رات گئے شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ پی ٹی آئی انتہا پسندی کی سیاست چھوڑ دے، قومی اداروں پر حملہ کریں گے تو ایکشن پر شکایت نہیں ہونی چاہیے، بلاول بھٹو اسلام آباد میں یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی: وزیر داخلہ پنجاب میں ’’سہولت آن دی گو بازار‘‘ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد

اسپیشل اولمپکس پاکستان کے تحت نیشنل اسپیشل گیمز 2026کے دوسرے اور آخری مرحلہ میں کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد میڈلز تقسیم  اور اختتامی تقریب کاانعقاد ہوا۔

 اسپیشل اولمپکس پاکستان کی روح رواں رونق لاکھانی نے استقبالی کلمات ادا کیے، ان کا کہنا تھاکہ  گیمز میں ملک بھر سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے والے خصوصی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔

رونق لاکھانی نے گیمز کو کامیاب بنانے میں اسپانسرز اور ڈونرز بشمول میکڈونلڈ، پاکستان او ایم آئی اور فیصل بینک کا خصوصی شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کو بھرپور اعتماد دینا چاہیے تاکہ وہ  معاشرے کا مضبوط انگ بن سکیں۔

مہمان خصوصی راحل اعجاز کا کہنا تھا کہ سماجی ذمہ داری کے تحت ہم مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں، اسپیشل اولمپکس پاکستان کی خصوصی کھلاڑیوں کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں۔

فٹبال ٹورنامنٹ  کے لیے خصوصی طور پر کینیڈا سے آنے والی فیفا فٹبال کوچ کرن غوری نے کہا کہ ایونٹ میں شریک بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دل جیت لیے اور ثابت کیا کہ ان کی صلاحیتیں کسی سے ہرگز کم نہیں، جیسمین نے خصوصی کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین سہولیات کی فراہمی پر اسپیشل اولمپکس پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

  فٹبال چیمپئن شپ کے بوائز ایونٹ کی ایک کیٹگری میں فیڈرل ایریاز نے پہلی خیبر پختونخواہ نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،بی کیٹگری میں گلگت بلتستان فاتح رہا اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ بلوچستان نے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور اور سندھ نے سوئم رہ کر برانز میڈل حاصل کیا۔

قبل ازیں گیمز میں شریک ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی،آخر میں کامیاب ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے گئے،اگلے گیمز پنجاب میں ہوں گے، گیمز  کا مقصد ذہنی معذوری والے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں اور کھیل میں مہارت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا، گیمز کے ذریعہ چلی کے شہر چسینٹیاگو میں ہونے والے  ورلڈ سمر  اسپیشل گیمز  تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔

 نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے، جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے  ذہنی معذوری کا شکار 82 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ