دنیا بھر سے 24 ہزار 600 بھارتیوں کے ڈی پورٹ ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
نئی دلی (ویب ڈیسک)دنیا بھر سے ریکارڈ تعداد میں بھارتی شہری ڈی پورٹ ہونے کا انکشاف،خلیجی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق رواں سال دنیا بھر سے 24 ہزار 600 بھارتیوں کو ڈی پورٹ کیاگیا،سب سے زیادہ 10 ہزار 600 بھارتی سعودی عرب سے واپس بھیج دیےگئے، ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا سے 3 ہزار 812 بھارتیوں کو ڈی پورٹ کیا۔
متحدہ عرب امارات سے 1 ہزار 469 بھارتیوں کوواپس بھیجاگیا،جو پانچ برس میں سب سےزیادہ تعداد ہے، رپورٹ کےمطابق بھارتی شہریوں کوغیرقانونی قیام اورویزا قوانین کی خلاف ورزی پر برطانیہ کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت درجنوں ملکوں سے ڈی پورٹ کیاگیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈی پورٹ
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔