ویب ڈیسک : جاپان دارالحکومت ٹوکیو کےمیں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں 67 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز دارالحکومت ٹوکیو کے شمال مغرب میں واقع صوبہ گنما کی ایک ایکسپریس وے پر سڑسٹھ گاڑیوں کے درمیان ہونے والے ایک بڑے ٹریفک حادثے میں دو افراد ہلاک ہو گئے، زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویش ناک ہے۔ 

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی

 پولیس کے مطابق یہ حادثہ شام تقریباً 7 بج کر 30 منٹ پر میناکامی کے علاقے میں کان ایٹسو ایکسپریس وے کی باہر جانے والی لین میں پیش آیا، جہاں برف باری کی وجہ سے سڑک پر پھسلن پیدا ہو گئی تھی، جس کے باعث 2 ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ اس وقت ہوا جب ایک حادثے کی وجہ سے ایک ٹرک رکا ہوا تھا، پھسلن کی وجہ سے دوسرا ٹرک آ کر اس سے ٹکرا گیا، جس کے بعد گاڑیاں آ آ کر ٹکراتی رہیں اور تقریباً 300 میٹر تک لمبی قطار بن گئی۔

 کنٹریکٹ اور ایڈہاک ڈاکٹرز کی تعیناتیاں ختم کرنے کا اعلان  

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 20 گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جسے بجھانے میں سات گھنٹے سے زیادہ وقت لگا۔ 

 پولیس کے مطابق ٹوکیو سے تعلق رکھنے والی 77 سالہ خاتون، جو خاندان کے ہمراہ گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھی تھیں، جان کی بازی ہار گئیں، جب کہ ایک بڑے ٹرک کی ڈرائیور سیٹ سے ایک لاش برآمد ہوئی۔ 

 ریسکیو حکام کے مطابق برف باری اور پھسلن کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہوا۔ حادثے کے بعد ایکسپریس وے کے اس حصے کو بند کر دیا گیا جہاں بری طرح تباہ شدہ گاڑیوں کی ایک قطار لگی ہوئی تھی، جن میں سے بعض مکمل طور پر جل کر ناقابلِ شناخت ہو چکی تھیں۔

پنجاب :’’سہولت آن دی گو بازار‘‘ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا  

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے

لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار