انتخابات جلد نہیں ہو رہے، لمبی اننگز کا فیصلہ عوام کریں گے: بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاڑکانہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دیوار پر لکھا ہے کہ جلد الیکشن نہیں ہو رہے، لمبی اننگز کا فیصلہ عوام کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو مذاکرات اور مفاہمت کے راستے نکالنے چاہئیں، کیونکہ سیاست کے لیے مزید گنجائش نکالنا ملک کے مفاد میں ہے۔ اگر سیاست میں شدت پسندی پر ریاست سختی کرے تو شکایت نہیں ہونی چاہیے، البتہ جو سیاسی رویہ اپنائے گا اس کے لیے سیاسی گنجائش پیدا ہو سکتی ہے۔یہ بات انہوں نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہی۔
ان کا کہنا تھا کہ صاف اور شفاف انتخابات کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ ان کے مطابق ایک سیاسی جماعت تنہا ملک کے مسائل حل نہیں کر سکتی، تمام قوتوں کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے وضاحت کی کہ’پی ٹی آئی کے ساتھ تو کچھ ہوا ہی نہیں، لیکن اگر کوئی جماعت انتہاپسند تنظیم کی طرح کام کرے گی تو ریاست کا ردِعمل بھی وہی ہوگا جو قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔‘
انہوںنے کہا کہ سیاسی مفاہمت کے لیے صدر آصف علی زرداری اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، جبکہ جلدی انتخابات ایسے نہیں ہونے چاہئیں جن پر الزامات کی گرد چھائی رہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔