ہیکر گروپ ہنظلہ کے مطابق براورمین کے زیر استعمال آئی فون 16 پرو میکس کو انہوں ںے ہیک کیا جس میں قطر گیٹ سکینڈل سے متعلق اہم متعلومات حاصل ہوئی ہیں، اور وہ ان تفصیلات کو بہت جلد جاری کریگا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی ہیکرز گروپ کی جانب سے صیہونی وزیر اعظم کے چیف آف سٹاف کا موبائل فون ہیک کرنے کے دعوے نے نیتن یاہو کے دفتر کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ معروف ہیکرز کے ایک گروپ نے کہا ہے کہ اس نے صیہونی وزیر اعظم کے چیف آف سٹاف تزاچی براورمین کا موبائل فون ہیک کر لیا ہے اور انہیں قطر گیٹ سکینڈل سے جوڑنے والی معلومات ملی ہیں۔ ہیکر گروپ ہنظلہ کے مطابق براورمین کے زیر استعمال آئی فون 16 پرو میکس کو انہوں ںے ہیک کیا جس میں قطر گیٹ سکینڈل سے متعلق اہم متعلومات حاصل ہوئی ہیں، اور وہ ان تفصیلات کو بہت جلد جاری کریگا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس دعوے کے بعد صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ایک ہفتہ قبل بھی اسی گروپ نے سابق صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینٹ کا بھی سیل فون ہیک کیا تھا۔ ابتدائی ردعمل میں صیہونی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ فی الحال اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ چیف آف سٹاف براورمین کا فون ہیک ہوا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری طرف اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ہنظلہ گروپ نے صیہونی وزیر اعظم کو دھمکی دی کہ براورمین کا ہر راز بے نقاب ہو چکا ہے، خفیہ سودے، پوشیدہ گفتگو، اختیارات کا ناجائز استعمال، بلیک میلنگ اور رشوت سے متعلق مواد موجود ہے اور خصوصاً قطر گیٹ سے جڑا مواد بہت جاری کیا جائے گا۔ فائلیں، آڈیوز اور ویڈیوز، ہر وہ راز جو اس حکومت کو بدعنوانی سے جوڑتا ہے، منظر عام پر آجائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے سابق اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینٹ کا موبائل فون بھی اسی گروپ نے ہیک کیا تھا اور اور نفتالی بینٹ کے سینکڑوں رابطہ نمبرز بھی جاری کیے تھے۔ لیک ہونے والی رابطہ فہرست میں تقریباً 5,000 نام شامل تھے، جن میں سیکیورٹی حکام، سیاست دان، صحافی اور یرغمالیوں کے اہلِ خانہ شامل تھے۔ بینیٹ نے ابتدا میں فون ہیک ہونے کی تردید کی تھی، تاہم بعد میں تسلیم کیا کہ ان کا ٹیلیگرام اکاؤنٹ ہیک ہوا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صیہونی وزیر اعظم چیف آف سٹاف ہیک کیا قطر گیٹ فون ہیک گروپ نے ہیک کی

پڑھیں:

امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی

امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل