آزادکشمیرمیں جدید کینسر اسپتال اورمیڈیکل کالج کا افتتاح کردیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفرآباد: وزیراعظم شہبازشریف نے مظفرآباد میں جدید کینسر ہسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا۔
کشمیرانسٹیٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن،آنکالوجی اینڈ ریڈیو تھراپی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کچھ نہیں، کینسر ہسپتال سے مقامی سطح پر بہترین طبی سہولتیں میسرآئیں گی، میں خود بھی کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوا، اندازہ ہے کہ وسائل سے محروم افراد کیلئے کینسر کا علاج کتنا مشکل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شاندار ادارے کا افتتاح کرنا میرے لیے اعزاز ہے، جان لیوا بیماری میں مبتلا مریضوں کا علاج انسانیت کی بڑی خدمت ہے۔
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانوگروسی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آزاد کشمیر میں کینسر ہسپتال کا قیام اہم سنگ میل ہے، عوامی فلاح کیلئے ایٹمی توانائی کا استعمال لائق تحسین ہے۔
بعد ازاں وزیراعظم کو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کرایا گیا اور حکام نے اُنہیں شعبوں کے بارے میں مکمل بریف بھی کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔