ویب ڈیسک : سندھ پولیس نے ای چالان کے حوالے سے شہریوں کے لیے زبردست سہولت متعارف کروا دی۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 اور ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ کمپلکس کا افتتاح کر دیا، ٹریفک ہیلپ لائن 1915 سینٹرل پولیس آفس کراچی جبکہ ایس ایس پی ٹریفک آفس ساؤتھ آرٹلری میدان میں قائم کیا گیا ہے۔ 

افتتاحی تقاریب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جیز ٹریفک، ٹریننگ، ایس ایس پیز ٹریفک ساوتھ، اے وی ایل سی، پی ڈی آئی ٹی سمیت دیگر سینیئر افسران بھی موجود تھے۔ اس دوران ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے ٹریفک ہیلپ لائن اور ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ کے دفتر سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریفک 1915 کو ڈیجیٹلائزڈ کر دیا گیا ہے، اب شہری گھر بیٹھے 1915 کے ذریعے ای چالان کے بارے میں باآسانی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ دفاتر ٹریفک پولیس کی کارکردگی میں مؤثر کردار ادا کرتے ہیں، ای چالان کے آغاز کے بعد سہولت سینٹرز مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک ہیلپ لائن 1915 فی زمانہ شہریوں کو فوری رہنمائی اور شکایات کے ازالے کیلیے ایک جدید سہولت ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک ہیلپ لائن 1915 شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطے کو مزید مؤثر بنائے گی۔ آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ ٹریفک ہیلپ لائن کو 24 گھنٹے فعال رکھا جائے، جدید خطوط سے آراستہ ہیلپ لائنز عوامی خدمت کے نظام کو مضبوط بناتی ہیں، ٹریفک نظم و ضبط، رہنمائی اور شہری سہولت سندھ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

 کنٹریکٹ اور ایڈہاک ڈاکٹرز کی تعیناتیاں ختم کرنے کا اعلان  

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ایس ایس پی کہ ٹریفک

پڑھیں:

نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد جنگ بندی کے باوجود عام شہری مسلسل جانیں گنوا رہے ہیں، اس لیے غزہ کے عوام کی طویل اذیت کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری طویل انسانی المیے کا خاتمہ ہونا چاہیے، کیونکہ نام نہاد جنگ بندی کے باوجود وہاں کے شہری آج بھی ہر روز بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔

Despite the so-called ceasefire in Gaza, civilians continue to pay a heavy price every day.

People are being killed in their homes, in their communities, and while carrying out ordinary acts of daily life – as Israel increases its control of Gaza.

Living conditions remain…

— António Guterres (@antonioguterres) July 23, 2026

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا، غزہ میں نام نہاد جنگ بندی کے باوجود عام شہری روزانہ شدید نقصان اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر اپنا کنٹرول مزید مضبوط کیے جانے کے دوران لوگ اپنے گھروں، اپنی آبادیوں اور روزمرہ زندگی کے معمولات انجام دیتے ہوئے بھی ہلاک ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے اقوام متحدہ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے میں ناکام رہی، پاکستان

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے زور دیا کہ غزہ کے عوام کی مسلسل اور طویل تکالیف کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن