(24 نیوز)بلوچستان کے ضلع ہرنائی  میں سنجاوی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی  ہو گیا۔ جان بحق اور زخمی ہونے والے سگے بھائی بتائے جاتے ہیں۔
لیویز کے مطابق یہ واقعہ ہرنائی سنجاوی روڈ ہرنائی کے حدود طورخان سورپل کے مقام پر پیش آیا ، نامعلوم افراد نے سنجاوی سے ہرنائی آنے والے موٹرسائیکل سوار دو افراد پر فائرنگ کی، فائرنگ سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد میں ایک شخص جان بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جان بحق ہونے والوں کا تعلق قلعہ سیف اللہ سے بتایا جاتا ہے ، فائرنگ سے سمت اللہ ولد حاجی دینار خان موقع پر ہی جان بحق جبکہ گل محمد ولد حاجی دینار خان شدید زخمی ہوا،اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔ زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سنجاوی روڈ نامعلوم افراد فائرنگ ایک شخص سنجاوی روڈ نامعلوم افراد فائرنگ فائرنگ ایک شخص نامعلوم افراد فائرنگ فائرنگ نامعلوم افراد فائرنگ سے

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران پر امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہو گئی، 645 زخمی
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 28 افراد جاں بحق، 29 زخمی
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق