معاملات اُس وقت تلخ ہوئے جب تیسری شخصیت ہمارے درمیان آئی، عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کابیان بھی سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے کہا ہے کہ معاملات اُس وقت تلخ ہوئے جب تیسری شخصیت ہمارے درمیان آئی۔عماد وسیم کے بیان پر ردعمل میں ثانیہ اشفاق نے کہا کہ اس پورے معاملے میں ہر بات کا دستاویزی ثبوت موجود ہے، جو دھمکی دے رہے ہیں کہ دستاویزات پبلک نہ کروں، ان سے قانونی طور پر نمٹا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں بدلے کے لیے نہیں،اپنے اور بچوں کے لیے سچ بول رہی ہوں، ہر اس خاتون کےلیے بول رہی ہوں، جس کو خاموش کردیا جاتا ہے۔
ثانیہ اشفاق نے مزید کہا کہ میرا گھر اجاڑا گیا، میرے بچے اپنے والد سے محروم ہوئے، 5 سال کے بچے کو اس کے والد نے اب تک نہیں تھاما۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ شادی میں کچھ مشکلات رہیں، مگر تعلق پھر بھی قائم رہا، بطور بیوی اور ماں رشتے کو نبھانے کی پوری کوشش کرتی رہی۔اُن کا کہنا تھا کہ معاملات اس وقت تلخ ہوئے جب ایک تیسری شخصیت ہمارے درمیان آئی، وہ خاتون میرے شوہر سے شادی کی خواہشمند تھی۔ثانیہ اشفاق نے کہا کہ بچوں کے مستقبل اور گھر کے وقار کی خاطر ذہنی اذیت اور تلخ رویہ برداشت کیا، جو مجھے خاموش رہنے کا کہہ رہے ہیں، ان سے کہوں گی کہ انصاف ضرور ہوگا۔
بنگلہ دیش کی سیاست میں انقلابی تبدیلی ، جماعت اسلامی اور طلباء کی نیشنل سٹیزن پارٹی نےانتخابی اتحاد کا اعلان کر دیا
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ثانیہ اشفاق نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔