کراچی میں پراپیگنڈا کے ذریعے اچھی چیز چھپا دی جاتی ہے، مرتضیٰ وہاب کا شکوہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ 30 یا 50 لوگوں کی خاطر اڑھائی کروڑ کے شہر کو یرغمال نہیں بننے دیں گے، ٹاؤنز والے منافقین خود کچھ کرتے ہیں نہ دوسرے کو کرنے دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پراپیگنڈا کے ذریعے اچھی چیز چھپا دی جاتی ہے۔ میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، تمام سیاسی جماعتیں ساتھ بیٹھیں، تنقید برائے تنقید سے فیصلہ سازی میں دخل اندازی ہوتی ہے، جو منتخب ہوکر آئے ہیں ان کو فیصلہ کرنے دیں۔ مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ 30 یا 50 لوگوں کی خاطر اڑھائی کروڑ کے شہر کو یرغمال نہیں بننے دیں گے، ٹاؤنز والے منافقین خود کچھ کرتے ہیں نہ دوسرے کو کرنے دیتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن(bating line colapse) 232 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے لڑکھڑا گئی۔ پاکستان نے 27 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا لیے ہیں۔
اس سے قبل لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔