Jasarat News:
2026-07-24@10:23:59 GMT

NLFخیبر پختونخوا شمالی ریجن میں نئے عہدیداران کا انتخاب

اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251229-06-13
نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے شمالی ریجن کی سطح پر نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آ گیا ہے۔ اس تنظیمی عمل سے ان شاء اللہ مزدوروں کی خدمت، ان کے حقوق کے تحفظ اور جدوجہد میں مزید تقویت ملے گی، جبکہ یہ قدم تنظیمی مضبوطی اور بہتر کارکردگی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
منتخب ہونے والے عہدیداران کے نام درج ذیل ہیں:
برکت علی خان صدر، رشید احمد قاضی سینئر نائب صدر،نوروز خان نائب صدر، ریاض محمدجنرل سیکرٹری، مصنف شاہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری،نورالرحمان ساغر سیکرٹری اطلاعات ، رحمت اللہ سیکرٹری مالیات۔
یہ انتخابی عمل نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی کی نگرانی میں مکمل ہوا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے منتخب عہدیداران پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے، اُمید ہے وہ اس پر پورا اُتریں گے اور مزدوروں کے حقوق کے لیے خود کو وقف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑی امانت ہے جو آپ کے سپرد کی جا رہی ہے اور توقع ہے کہ نئی ٹیم دیانت، محنت اور یکسوئی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے گی۔
شمس الرحمن سواتی نے مزید کہا کہ نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان ملک کے مزدوروں کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم اور مزدور حقوق کی ایک مضبوط آواز ہے۔ پاکستان میں مزدور آبادی کا تقریباً 33 فیصد ہیں، مگر بدقسمتی سے ان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق، کم از کم اجرت، تعلیم، علاج اور سماجی تحفظ سے محروم ہیں۔ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری نے ان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جبکہ ٹریڈ یونین سرگرمیوں پر قدغنیں بھی لگائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ بین الاقوامی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹریڈ یونین کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کرے اور مزدوروں کو ان کے جائز حقوق فراہم کرے۔ ہمارا مؤقف ہے کہ مزدوروں کو موجودہ ظالمانہ نظام کے خلاف منظم جدوجہد کرنی چاہیے اور اس مقصد کے لیے نیشنل لیبر فیڈریشن کے پلیٹ فارم پر متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مرکزی صدر نے تمام چھوٹی بڑی ٹریڈ یونینز اور ان کی فیڈریشنوں سے اپیل کی کہ وہ ’’بدل دو نظام‘‘ تحریک کا حصہ بن کر ظلم، ناانصافی اور استحصال پر مبنی نظام کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسی جدوجہد کے ذریعے مزدور کا چولہا جلے گا، کارخانے چلیں گے، دولت کی منصفانہ تقسیم ممکن ہو گی، صنعت و زراعت ترقی کریں گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس کے نتیجے میں غریب مزدور اور کسانوں کے بچوں کے لیے تعلیم اور علاج کے دروازے کھلیں گے اور انہیں باعزت زندگی اور اپنی چھت میسر آئے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کی ترقی اسی صورت ممکن ہے جب مزدور خوشحال ہو، اسے عدل، انصاف، امن، سلامتی اور مکمل سماجی تحفظ حاصل ہو، اور اس کی عزتِ نفس کو یقینی بنایا جائے۔

ویب ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نیشنل لیبر فیڈریشن انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت

قابض افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان کے مختلف صوبوں میں آزادی پسند تحریکیں زور پکڑ گئیں. 

بدخشان میں چندماہ میں دوسرےضلعی گورنرکی ہٹ دھرمی پرمبنی برطرفی نےطالبان کےاندرونی خلفشارکوآشکارکردیا۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان رجیم کیخلاف نئے مسلح گروہ سپاہیان میہن نے بدخشان کے ضلع یفتلی سفلی پرقبضہ کرکےاپنی موجودگی کا باضابطہ اعلان کر دیا

یہ گروہ مختلف طبقات سے تعلق رکھنےوالےافراد پرمشتمل ہے جن میں سابق سیکیورٹی اہلکاراورمقامی باشندےشامل ہیں۔

ساؤتھ ایشیا ٹیررزم پورٹل کی رپورٹ  کے مطابق طالبان اور جمعہ خان فاتح کے درمیان اختلافات ختم نہیں ہوئے،بدخشان میں ان کےحامیوں اورطالبان قیادت کےدرمیان کشیدگی برقرارہے۔

بدخشان میں اندرونی کشیدگی بھی عروج پر،ضلعی گورنرقاری مطیع الرحمان کوتقرری کےایک ہفتےبعدہی عہدے سےہٹا دیا گیا، طالبان مخالف گروہوں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ اورافغانستان فریڈم فرنٹ بھی بدخشاں سمیت افغانستان کے کئی صوبوں میں سرگرم ہیں۔

افغان مزاحمتی تنظیم نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نےایکس اکاونٹ پرمزاحمتی فورسزکی نئی ویڈیواپ لوڈکردی۔ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کےایکس پراپ لوڈ ویڈیومیں طالبان مخالف فورسزکواہم علاقےمیں گشت کرتےہوئےدیکھاجاسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انسانی حقوق کا مغربی تصور سیرت طیبہؐ کی روشنی میں
  • جنرل عامر رضا نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے نئے کمانڈر مقرر
  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا