NLFسندھ رہنمائوں کی FFCمیں ریفرنڈم میں کامیابی پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ ،مرکزی نائب صدر تشکیل احمد صدیقی ، نائب صدر قاسم جمال، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر، NLF ڈہرکی زون کے صدر عبد الفتاح ملک ، جنرل سیکرٹری عبدالستار سیال اور دیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی میں ہونے والے ریفرنڈم میںFFCکنٹریکٹر ورکرز یونین میرپور ماتھیلو نے بلامقابلہ کامیابی حاصل کی اس طرح مسلسل کامیابی حاصل کر کے FFC کے محنت کشوں نے جو فیصلہ کیا اور اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ انشاء اﷲ FFCکے تمام محنت کشوں کے مسائل کو بہتر انداز سے اجاگر کرنے میں CBA یونین کے صدر اور NLF سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد عمر شر اور ان کی پوری قیادت محنت کشوں کے مسائل کو حل کرنے میں دن رات ایک کر دے گی۔ اس موقع پر شکیل احمد شیخ نے کہا کہ FFC کے محنت کشوں نے انتہائی بہتر اور شاندار فیصلہ کرتے ہوئے بلا مقابلہ کامیابی دلا کر محنت کشوں کی قوت کو یکجا کرنے میں پہل کی ہے اور اس سے دوسرے اداروں کی بھی ٹریڈ یونین مشترکہ طور پر کام کر کے محنت کشوں کے حقیقی مسائل کو اجاگر کرنے اور فیکٹری انتظامیہ سے با اعتماد مذاکرات کر کے زیادہ سے زیادہ مراعات حاصل کرنے میں اپنی کاوشیں بروے کار لائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن(Establishment Division) نے دفتری نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات، بائیومیٹرک حاضری اور لباس کے ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
جاری کردہ سرکلر کے مطابق تمام ملازمین کے لیے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے سرکاری اوقاتِ کار پر مکمل عمل درآمد لازمی ہوگا، جبکہ مقررہ وقت پر دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک حاضری کے نظام پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلر میں سرکاری ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ بھی واضح کیا گیا ہے۔ ہدایات کے مطابق افسران اور اہلکار یا تو لاؤنج سوٹ پہنیں یا پھر شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ زیب تن کریں تاکہ دفاتر میں پیشہ ورانہ اور باوقار ماحول برقرار رکھا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے راہداریوں میں شور شرابے اور بلند آواز میں گفتگو سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران پرسکون اور منظم ماحول برقرار رہے۔
سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تمام ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور متعلقہ افسران کو ان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔