data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹر نگ ڈ یسک ) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ٹمپرڈ ویزے کی بنیاد پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو روک دیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر باسط احمد فلائٹ نمبر G9-543 کے ذریعے یو اے ای جا رہا تھا، مسافر کی جانب سے پیش کیا گیا یو اے ای کا فیملی وزٹ ویزا ٹمپرڈ شدہ تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے مسافر نے 2لاکھ روپے کے عوض مذکورہ ویزا ایجنٹ سے حاصل کیا۔مسافر امیگریشن حکام کو یو اے ای جانے کا مقصد بتانے میں ناکام رہا۔مسافر کو بعد ازاں ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: لانڈھی 89 کے قریب گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، آگ بھرک اتھی

کراچی:

لانڈھی 89 کے قریب گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے بعد لگنے والی آگ پر ایک گھنٹے سے زائدکی کوششوں کے بعد قابو پالیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گیس سلنڈر کی دکان میں آگ گیس لیکج کے باعث لگی، دکان میں گیس جمع ہو گئی تھی اور شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ دکان میں لگی آگ پر فوم کی مدد سے 4 فائر ٹینڈرز نے قابو پایا۔

تفصیلات کے مطابق لانڈھی تھانے کے علاقے لانڈھی 89، پی ایس او پمپ کے قریب گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی اور پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری، ریسکیو 1122 اور فلاحی تنظیموں کے رضاکار موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے شہریوں کو جائے وقوعہ سے دور کر دیا جبکہ ریسکیو 1122 کے عملے نے فوری طور پر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کر دی۔

ریسکیو 1122 کے عملے نے ایک گھنٹے سے زائد کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا کر کولنگ کا عمل شروع کر دیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ گیس لیکیج کے باعث لگی تھی اور شارٹ سرکٹ سے دھماکہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ آگ گیس سلنڈر کی دکان میں لگی تھی، اس لیے فوم کے ذریعے آگ پر قابو پایا گیا اور اس کارروائی میں 4 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آتشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 کا عملہ اب بھی موقع پر موجود ہے اور ایک ایک کر کے گیس سلنڈرز کو خالی کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر مسافر آف لوڈ
  • کراچی: لانڈھی 89 کے قریب گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، آگ بھرک اتھی
  • پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی
  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار