data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد ( نمائندہ جسارت) جماعتِ اسلامی نے ‘‘بدلو نظام کو، سنوارو دو سندھ کو’’ کے نعرے کے تحت یکم جنوری سے پوراے سندھ میں بڑے پیمانے پر عوامی رابطہ مہم چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ سکھر اور میرپورخاص میں ‘‘بدل دو نظام’’ کے جلسہ? عام منعقد کیے جائیں گے جن سے جماعتِ اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔پیپلز پارٹی کے 17 سالہ دورِ اقتدار میں کرپشن اور ڈاکو راج سندھ کی شناخت بن چکا ہے۔ کراچی سے گڑھی خیرو تک عوام ڈاکوؤں اور بھتہ خوروں کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ ہر جگہ سسٹم کے کارندے عوام کا خون چوس رہے ہیں جنہیں حکومت میں بیٹھے بااثر افراد کی سرپرستی حاصل ہے۔ عوام کی داد فریاد سننے والا کوئی نہیں۔ جماعتِ اسلامی مظلوموں کی آواز بن کر میدان میں ہے اور بدل دو نظام کو مہم میں پیپلز پارٹی کی عوام دشمن اور سندھ دشمن پالیسیوں کو بے نقاب کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار جماعتِ اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے حیدرآباد میں ضلعی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں حیدرآباد، میرپورخاص اور نوابشاہ ڈویڑن کے رہنما شریک تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ زمینوں کی غیر قانونی بندربانٹ، کارونجھر کی کٹائی سے لے کر سندھ کے حقوق کی سودے بازی تک پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت ملوث ہے۔ کراچی میں اجرک والی نمبر پلیٹ کی آڑ میں عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔ دوسری جانب کراچی سے کشمور تک سندھ کی سڑکیں غیر محفوظ اور تباہ حال ہیں، مگر مراد علی شاہ کی حکومت سب کچھ ٹھیک ہونے کا راگ الاپ رہی ہے۔ سندھ میں قبائلی تصادم ایک ناسور کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ شکارپور میں افسوناک واقعہ پیپلز پارٹی کے سندھ میں سترہ سالہ سیاہ دور کا نتیجہ ہے۔ بدل دو نظام مہم میں حکومت کی سندھ و عوام دشمن پالیسیوں کو بے نقاب کریں گے۔انہوں نے زور دیا کہ حکومت کراچی سے کشمور تک امن و امان کی بحالی، کرپشن کے خاتمے، عوام کی جان و مال کے تحفظ، جرائم کے خاتمے اور عوام کو صاف پانی، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔جماعتِ اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری محمد یوسف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی نااہل حکومت نے سندھ کو تباہ کر دیا ہے، تیل گیس کوئلہ کارونجھر سمیت قدرتی دولت سے مالامال صوبہ کے عوام غربت وافلاس کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 18 سال گزر جانے کے باوجود اور اقتدار میں رہتے ہوئے بھی پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کر سکی۔ کل لاڑکانہ کے جلسے میں بھی قاتلوں، منصوبہ بندی کرنے والوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی حالانکہ قاتل روز آئینے میں اپنی تصویر دیکھتا ہے۔اس موقع پر صوبائی رہنما الطاف احمد ملاح، سہیل احمد، عبدالقدوس احمدا نی، زاہد راجپر اور اطلاعات سیکریٹری مجاہد چنا بھی موجود تھے۔

حیدر آباد: امیر جماعت اسلامی سندھ کا شف سعید شیخ ، حیدر آباد، میر پور خاص، نواب شاہ ڈویژن کے ضلعی کے ضلعی ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں

نمائندہ جسارت سیف اللہ

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی اسلامی سندھ

پڑھیں:

حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن