پشاور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ اے این پی کا کہنا تھا کہ حکومتی ادارے جس کام کیلئے بنے ہیں وہی کام کریں، ریاست پاکستان ازسرنو جائزہ لے کر نجکاری کے عمل کو شفاف بنائے۔ افغانیوں کو لانا نہیں چاہیے تھا، لایا تو بھیجنا نہیں چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ نجکاری تمام مسائل کا حل ہے، حکومت حاکمیت کرے کاروبار نہیں۔ پشاور میں جلسے سے خطاب میں ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ غلام بلور نیشنل پارٹی میں تھا ہے اور رہے گا، عوامی نیشنل پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی مگر نہیں ہوئی۔ انہوں نے نجکاری کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ نجکاری تمام مسائل کا حل ہے، حکومت حاکمیت کرے کاروبار نہیں، پاکستان اسٹیل ملز، ریلوے، قومی ائیرلائن تباہ ہے، نجکاری سے ملک کو مزید ٹیکس ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نجکاری بھی شفاف ہونی چاہیے، غیرشفاف نجکاری قبول نہیں، 140 کاروبار سے ٹیکس وصول نہیں کیا جارہا۔

ایمل ولی خان نے مطالبہ کیا کہ حکومتی ادارے جس کام کیلئے بنے ہیں وہی کام کریں، ریاست پاکستان ازسرنو جائزہ لے کر نجکاری کے عمل کو شفاف بنائے۔ افغانیوں کو لانا نہیں چاہیے تھا، لایا تو بھیجنا نہیں چاہیے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری کردی گئی اور عارف حبیب کنسورشیم نے قومی ائیر لائن کو 135 ارب روپے میں خرید لیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نہیں چاہیے ایمل ولی

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش