Jasarat News:
2026-07-24@04:36:14 GMT

حکومت حاکمیت کرے،کاروبار نہیں: ایمل ولی خان

اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ نجکاری تمام مسائل کا حل ہے، حکومت حاکمیت کرے کاروبار نہیں۔

پشاور میں تقریب سے خطاب میں ایمل ولی خان کا کہنا تھاکہ غلام بلور نیشنل پارٹی میں تھا ہے اور رہے گا، عوامی نیشنل پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی مگر نہیں ہوئی۔نجکاری کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ نجکاری تمام مسائل کا حل ہے، حکومت حاکمیت کرے کاروبار نہیں، پاکستان اسٹیل ملز، ریلوے، قومی ائیرلائن تباہ ہے، نجکاری سے ملک کو مزید ٹیکس ملے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ نجکاری بھی شفاف ہونی چاہیے، غیرشفاف نجکاری قبول نہیں، 140 کاروبار سے ٹیکس وصول نہیں کیا جارہا۔ایمل ولی خان نے مطالبہ کیا کہ حکومتی ادارے جس کام کیلئے بنے ہیں وہی کام کریں، ریاست پاکستان ازسرنو جائزہ لے کر نجکاری کے عمل کو شفاف بنائے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ افغانیوں کو لانا نہیں چاہیے تھا، لایا تو بھیجنا نہیں چاہیے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری کردی گئی اور عارف حبیب کنسورشیم نے قومی ائیر لائن کو 135 ارب روپے میں خرید لیا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایمل ولی خان

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش