پولیس کے مطابق دونوں بھائی نشے کے عادی تھے اور نشے کے لیے پیسے کے تنازعے پر چھوٹے بھائی نے چھری سے وار کر کے بڑے بھائی کو قتل کر دیا جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے میاں راشد میموریل اسپتال پبی منتقل کر دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پبی نوشہرہ کے علاقے  اکبرپورہ میں پچاس روپے کی خاطر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو چھری سے وار کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق دونوں بھائی نشے کے عادی تھے اور نشے کے لیے پیسے کے تنازعے پر چھوٹے بھائی نے چھری سے وار کر کے بڑے بھائی کو قتل کر دیا جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے میاں راشد میموریل اسپتال پبی منتقل کر دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بڑے بھائی کو قتل کرنے کے بعد ملزم  سمیع اللہ فرار ہو گیا جس کے خلاف والدہ کی مدعیت میں تھانہ اکبرپورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بڑے بھائی کو قتل کر چھری سے وار کر کے چھوٹے بھائی نے قتل کر دیا نشے کے کے لیے

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار