data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میرپورخاص( نمائندہ جسارت) نجی ہاؤسنگ اسکیم مالک کے قتل کے بعد انتظامیہ حرکت میں۔ آگئی ہاؤسنگ اسکیم کے اطراف بھاری مشینری کے ہمراہ انکروچمنٹ کا خاتمہ شروع کردیا خواتین اور بچوں کا احتجاج تفصیلات کے مطابق چند روز قبل نجی ہاؤسنگ اسکیم کے مالک چودھری شہزاد احمد کے قتل کے بعد ضلع انتظامیہ پولیس کی جانب سے ہاؤسنگ اسکیم کے اطراف انکروچمنٹ تعمیرات کے خاتمے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ آپریشن کا آغاز کردیا اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین کانیو اور ڈی ایس پی نے اپنی نگرانی میں تجاوزات ختم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا لاشاری برادری کے افراد کی خواتین کی جانب سے تجاوزات آپریشن کے دوران احتجاج بھی کیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین کانیو کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے حکم پر ہاؤسنگ اسکیم کی اراضی اور انکروچمنٹ کے تمام معمالات کو دو ماہ قبل حل کرلیا گیا تھا جس کے بعد دیوار کی تعمیرات کا کام 80 فیصد مکمل کرلیا گیا تھا مگر افسوس کچھ شر پسندوں کی جانب سے ہاؤسنگ اسکیم کے مالک کو قتل کرنے کے بعد اب ضلع انتظامیہ نے پولیس کی موجودگی میں انکروچمنٹ کے خاتمے کے لیے ہائی کورٹ احکامات پر عمل کرتے ہوئے مذکورہ جگہ پر آپریشن کا آغاز کردیا ہے اس حوالے سے جٹ برادری الائنس سندھ کے صدر رزاق باجوہ و دیگر نے میرپورخاص پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری شہزاد احمد کے بے پیمانہ قتل پر شدید الفاظ میں مزمت کے ساتھ کیس میں نامزد تمام ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی اعلی حکام سے اپیل کی ہے واضح رہے کہ ایڈوکیٹ چوہدری شہزاد قتل کیس میں پولیس نے پہلے ہی دو ملزمان سلام لاشاری اور فتح لاشاری کو گرفتار کر لیا ہے۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہاو سنگ اسکیم کے پولیس کی کے بعد

پڑھیں:

میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا

ارجنٹائن کے فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کے بارے میں ایک حیران کن پیشگوئی ہوئی ہے کہ وہ آئندہ پانچ برس کے اندر ارجنٹائن کے صدر بن سکتے ہیں۔

چینی ماہر تعلیم اور تجزیہ کار جیانگ شوئیکن نے یہ دعویٰ متنازع آن لائن کانٹنٹ کریئٹر سنیکو کے کِک پلیٹ فارم پر ایک گفتگو کے دوران کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ لیونل میسی ارجنٹائن کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے اور آسانی سے کامیاب ہو جائیں گے۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ فٹبالر 20 برس تک اقتدار میں رہ سکتے ہیں کیونکہ لوگ انہیں پسند کریں گے اور غلط فیصلے کرنے پر بھی معاف کر دیں گے۔

یہ پیشگوئی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب میسی نے 39 برس کی عمر میں ارجنٹائن کو مسلسل دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچایا۔ اگرچہ فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم شائقین کے نزدیک ان کی حیثیت بدستور ناقابلِ تردید ہے۔

واضح رہے کہ لیونل میسی کی جانب سے سیاست میں آنے یا صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، اور یہ دعویٰ محض ایک تجزیہ کار کی ذاتی پیشگوئی ہے، جس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل