ایک سال میں کونسی چیز کتنی مہنگی ہوئی اور کیا سستا ہوا؟ اعداد و شمار جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 29 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:(آئی پی ایس) ادارہ شماریات نے ایک سال کے دوران اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہونے والے ردو بدل سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں چینی کی قیمت میں 16.

32 فیصد کا اضافہ ہوا، ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 137.33 روپے تھی جو بڑھ کر اس وقت 159.74 روپے فی کلو ہے۔ 2025 میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 229 روپے تک گئی تھی۔

ایک سال میں آٹا 22.56 فیصد مہنگا ہوا، ایک سال قبل آٹے کے 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت 1794روپے 93 پیسے تھی، آٹے کے 20 کلو والے تھیلے کی اوسط قیمت اس وقت 2199 روپے 85 پیسے ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال قبل زندہ برائلر چکن کی فی کلو قیمت 409 روپے 22 پیسے تھی، اس وقت ملک میں چکن کی فی کلو اوسط قیمت 424 روپے 89 پیسے ہے۔

بیف 13.01 فیصد، گڑ 12.46 فیصد اور کیلے 11.24 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ پسی ہوئی مرچ 10.31اور انڈے 9.71 فیصد مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال کے دوران دودھ پاوڈر 9.51 فیصد مہنگا ہوا جبکہ گیس چارجز 29.85 فیصد بڑھ گئے، جلانے والی لکڑی کی قیمت میں ایک سال میں11.02 فیصد کا اضافہ ہوا۔ 2025 میں مٹن، تازہ دودھ، دہی اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں ٹماٹر 74.92 اور آلو 49.79 فیصد سستے ہوئے، لہسن 38.17 فیصد اور دال چنا 29.66 فیصد سستی ہوئی، پیاز 29.23 اور چائے کی پتی 17.79 فیصد سستی ہوئی۔

ادارہ شماریات کا بتانا ہے کہ دال ماش 13.14 اور دال مسور 6.62 فیصد سستی ہوئی، ایک سال میں بجلی چارجز میں 6.87 فیصد کی کمی ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز تیزی؛ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز تیزی؛ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک میں داخل ہونے کا امکان، مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی وزیراعلیٰ بلوچستان بگٹی قبائل کے نئے چیف نامزد، دستار بندی آج ہوگی روس یوکرین جنگ بندی: ٹرمپ اور زیلنسکی کی طویل ملاقات بغیر کسی بڑے بریک تھرو کے ختم اسلام آباد 2025میں عالمی سطح کے پر امن شہروں کی فہرست میں شامل ہو گیا شوگر ملوں کی مانیٹرنگ ڈیوٹی سے غیرحاضررہنے والے 6ایف بی آر اہلکار معطل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایک سال میں کی قیمت فی کلو

پڑھیں:

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

تہران:

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے اشاروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر ذمہ دارانہ عسکری اقدام کے نتائج امریکا کے لیے انتہائی مہنگے ثابت ہوں گے۔

 

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کے بعض بااثر حلقے زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ان کی توجہ خطے کی موجودہ صورتحال کے بجائے 2028 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں موجود کچھ عناصر حقیقت پسندانہ انداز میں حالات کا جائزہ لینے کے بجائے ایسے فیصلوں کی حمایت کر رہے ہیں جو خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔

ان کے بقول اگر امریکہ نے جذباتی یا غیر دانشمندانہ جارحیت کا راستہ اختیار کیا تو اس کی سیاسی اور سفارتی قیمت صدر ٹرمپ کو خود ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال یا دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ اور خطرناک ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • گندم کی بمپر فصل ہوئی تھی تو پنجاب و سندھ خریداری کا ہدف حاصل کیوں نہ کرسکے، مزمل اسلم
  • ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ مہنگی، 8 سستی ہوئیں، رپورٹ
  • لاہور میں 4 روز کے دوران کتنی ملی میٹر بارش ہوئی؟ پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری
  • سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں کتنی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی؟
  • سوناہزاروں روپے سستا، ایک دن کی بڑی کمی نے مارکیٹ ہلا دی
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی