قومی ٹیم کی کامیابیوں کا سال، 2025 میں پاکستانی بولرز نے نئی تاریخ رقم کی
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
کراچی:
سال 2025 کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم نے جہاں سہہ فریقی سیریز، ہانگ کانگ سکسز، ایمرجنگ ایشیا کپ اور انڈر 19 ایشیا کپ کے ٹائٹل اپنے نام کیے وہیں متعدد کھلاڑی نے انفرادی طور پر بھی اہم ریکارڈز اپنے کیے۔
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی سال بھر کی کارکردگی پر نظر دوڑائی جائے تو محمد عباس، محمد ساجد، نعمان علی، محمد نواز، حسن علی، سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثناء نے بولنگ کے شعبے میں چار چاند لگائے۔
سال کے آغاز میں پاکستان کی اسپن جوڑی ساجد خان اور نعمان علی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اہم ریکارڈز اپنے نام کیے۔ دو میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر رہی۔
نعمان علی
بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے نعمان علی کی بات کی جائے تو انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 16 وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت نعمان علی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 5 بولرز میں شامل ہوگئے۔
ٹیسٹ سیریز کے دوران نعمان علی کا سب سے بڑا کارنامہ ہیٹ ٹرک کا ہے۔ اسپنر کی حیثیت سے ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے نعمان علی پہلے پاکستانی ہیں تاہم ٹیسٹ کی تاریخ میں پانچویں پاکستانی بولر ہیں۔
نعمان علی سے قبل سن 1999 میں وسیم اکرم نے سری لنکا کے خلاف دو مرتبہ ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔ عبدالرزاق نے 2000 میں سری لنکا کے خلاف، محمد سمیع نے 2002 میں سری لنکا کے خلاف اور نسیم شاہ نے 2020 میں بنگلا دیش کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی۔
اسی ٹیسٹ سیریز میں نعمان علی نے 5 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ انہیں ٹیسٹ کی تاریخ میں آٹھ مرتبہ 5وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے۔
اس کے علاوہ، نعمان علی نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں دوسری مرتبہ 10 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ نعمان علی اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیںپاکستانی اسپنر ساجد خان کی کون سی خواہش پوری ہوگئی؟
ساجد خان
اسپن جوڑی کے دوسرے بولر ساجد خان، جو دائیں بازو سے آف اسپن کرتے ہیں، نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 4 اور دوسری اننگز میں 5 وکٹیں اپنے نام کی، جس نے قومی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
پہلے ٹیسٹ میں 9 وکٹیں اپنے نام کرنے والے ساجد خان اپنی تیز ترین 50 وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستان کے تیسرے بولر بھی بنے۔ انہوں نے یہ کارنامہ محض 11 میچز میں انجام دیا۔
ساجد خان سے قبل سابق لیگ اسپنر یاسر شاہ نے تیز ترین 50 وکٹوں کا ریکارڈ محض 9 میچز میں اپنے نام کیا تھا۔
محمد عباس
سال 2024 کے آخر میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی جس کا دوسرا ٹیسٹ 2025 کے شروع میں ہوا۔
دو میچز کی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم سیریز میں فاسٹ بولر محمد عباس نے اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ 27 میچز میں انجام دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سری لنکا کیساتھ ٹی20 سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان اہم کھلاڑی کی واپسی Dec 28 2025 09 20 AM اپنے نام کی ٹیسٹ سیریز کرنے والے نعمان علی ہیٹ ٹرک ٹیسٹ کی کے خلاف
پڑھیں:
باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا ،لاہور ہائیکورٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2026ء) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ مالی مشکلات یا کسی نجی معاہدے کی بنیاد پر باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا اور یہ ذمہ داری اسلامی تعلیمات کے مطابق مستقل اور قابل نفاذ فریضہ ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے باپ اختر حسین اعوان کی درخواست خارج کر دی اور فیملی کورٹ و اپیلٹ کورٹ کے فیصلے برقرار رکھے۔عدالت نے قرار دیا کہ نابالغ بچے کا نان و نفقہ صرف قانونی نہیں بلکہ اخلاقی اور مذہبی ذمہ داری بھی ہے۔ غیر ادا شدہ نان و نفقہ باپ پر قرض تصور ہوگا جو وقت گزرنے سے ختم نہیں ہو سکتا۔فیصلے میں سور البقرہ، سور الطلاق اور متعدد احادیث نبوی کے حوالے دیتے ہوئے کہا گیا کہ معاہدے یا رضامندی کے ذریعے نابالغ بچے کے حقوق ختم نہیں کیے جا سکتے، خصوصا جب بچہ معذوری کی حالت میں ہو۔(جاری ہے)
درخواست گزار کا موقف تھا کہ 2005 میں فریقین کے درمیان ہونے والے رضامندی نامے کے تحت تاحیات خرچہ طے ہو چکا تھا اور ماضی کے نان و نفقہ کی وصولی قانونا چھ سال سے زائد مدت کے لیے نہیں کی جا سکتی۔عدالت نے ماضی کے نان و نفقہ سے متعلق اسلامی اصولوں کی روشنی میں نئی قانون سازی کی سفارش کرتے ہوئے فیصلے کی نقل لا اینڈ جسٹس کمیشن اور وزارت قانون و انصاف کو ارسال کرنے کا حکم بھی دیا۔