بلوچستان شیعہ کانفرنس کا زائرین کیلئے تفتان بارڈر کھولنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
کوئٹہ میں منعقدہاجلاس میں بلوچستان شیعہ کانفرنس نے حکومت پاکستان اور چیف آف ڈیفینس فورسز سے تفتان بارڈر کو زائرین کی آمدورفت کیلئے کھولنے کی اپیل کی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس نے مقدس مقامات کی زیارات کے لئے ایران اور عراق جانیوالے زائرین کے لئے گزشتہ آٹھ ماہ سے بارڈر کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کوئٹہ میں منعقدہ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے کابینہ اجلاس میں اس موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ کابینہ نے حکومت پاکستان اور چیف آف ڈیفینس فورسز سے تفتان بارڈر کو زائرین کی آمدورفت کے لئے کھولنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تفتان بارڈر نامعلوم وجوہات کی بنیاد بند ہے۔ جس کے باعث زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 95 فیصد غریب زائرین اس بارڈر سے زیارات مقدسہ کی زیارت کے لیے جاتے ہیں۔ تفتان بارڈر غریب زائرین کا راستہ ہے، جبکہ بائے ایئر جانے والے زائرین کی تعداد پانچ فیصد ہے۔ سفری اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ سے زائرین بائے ایئر زیارات پر نہیں جا سکتے ہیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ اب جبکہ زائرین گروپ آرگنائزرز پالیسی کا بھی اجراء ہو چکا ہے تو فوری طور پر بارڈر کھولنے کے اقدامات کئے جائیں، تاکہ زائرین کی مشکلات کم ہو سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلوچستان شیعہ کانفرنس تفتان بارڈر زائرین کی
پڑھیں:
بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
سٹی 42: بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے مستونگ، نوشکی، ژوب، خضدار اور کیچ میں آپریشنز کیے گئے ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 17 دہشتگرد مارے گئے،
ہلاک دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے،دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ تیار شدہ آئی ای ڈیز بھی دہشتگردوں سے برآمد کر لی گئیں۔علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری کییے ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی،ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔