گوادر کے سمندر میں بلوم کے باوجود ڈولفنز کا دلکش نظارہ، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
گوادر کے ساحلی پانیوں میں بلوم کی موجودگی کے باوجود ڈولفنز کا ایک گروپ دیکھا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
کراچی سے وابستہ ورلڈ وائیڈ فنڈز فار نیچر (WWF) کے مطابق، یہ ڈولفن ایک ساتھ تیرتے ہوئے خوبصورت منظر پیش کر رہے تھے۔ WWF پاکستان نے بتایا کہ موجودہ بلوم ایک قدرتی موسمی عمل ہے اور اس کا آلودگی سے کوئی تعلق نہیں۔
یہ بلوم عام طور پر سی اسپارکل کے نام سے جانا جاتا ہے، جو کہ نوک ٹیلو نامی چھوٹے تیرنے والے جاندار کی کثرت کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ WWF پاکستان کے مطابق نوک ٹیلو کا یہ بلوم ہر سال نومبر سے فروری کے دوران ظاہر ہوتا ہے اور رواں سال یہ بلوم کراچی سے بلوچستان کے ساحل تک پھیل چکا ہے۔
خصوصاً پاکستان میں نومبر میں شروع ہونے والے اس بلوم کی وجہ سے پسنی سے جیوانی تک سمندر کا پانی سبز رنگ اختیار کر گیا ہے، لیکن اس کے باوجود گوادر میں ڈولفنز کا نظارہ اب بھی قابل دید اور دلکش رہا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :