---فائل فوٹو 

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان پی ٹی آئی کےلیے پیشکش ہے۔

نیر بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیرِاعظم کی طرف سے بھی مذاکرات کی پیشکش آئی ہے، خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کہتے ہیں اسٹریٹ پاور دکھاؤں گا، پی ٹی آئی نے خود طے کرنا ہے مذاکرات چاہتے ہیں یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی آئین کے اندر رہتے ہوئے سیاست کرے تو ان کے لیے بہتر ہوگا۔

پی ٹی آئی انتہا پسندی چھوڑ دے، یہ ان کیلئے بہتر ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے کہا کہ لیڈر کی گرفتاری اور کیس پر قومی اداروں پر حملہ کریں گے تو ایکشن پر شکایت نہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی ہے، تناؤ کی صورت حال میں ملک اور قوم کا نقصان ہو رہا ہے، پیپلز پارٹی کی تاریخ معاملات میں بہتری کی تاریخ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے لیے پیغام ہے کہ انتہا پسندی چھوڑ دے، یہ پی ٹی آئی اور ان کے کارکنوں کے لیے بہتر ہوگا۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی شدت پسندی کی سیاست چھوڑ دے اس سے ملکی سیاست پر اچھا اثر پڑے گا، انتہا پسندی کی سیاست کی جائے تو جواب میں سختی پر شکایت نہیں ہونی چاہیے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری پی ٹی آئی کی سیاست

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو