لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوو ں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹرسائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوو ں نے ٹاو ن شپ میں صلاح الدین کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ڈیفنس میں مجاہد اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر 4لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، سول لائن میں علی سے 65ہزار اور موبائل فون، گلشن راوی میں بابر سے 98ہزار روپے اور موبائل فون، گجر پورہ میں نعمان سے 75ہزار روپے اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں نذیر سے گن پوائنٹ پر40 ہزار نقدی اور موبائل فون، لٹن روڈ میں گن پوائنٹ پر کامران سے 25 ہزار نقدی اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاو ن میں عارف سے16 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ چوروں نے ڈیفنس، جوہر ٹاو ن اور نواں کوٹ میں سے 3 گاڑیاں، چوہنگ میں رکشہ جبکہ ہڈیارہ،گڑھی شاہو، داتا دربار، راوی روڈ، رائیونڈ سٹی میں 5 موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ہیں۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اور موبائل فون ہزار روپے

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 100 روپے کا موبائل لوڈ کروانے پر اصل بیلنس کتنا ملتا ہے؟ ٹیکس کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
  • عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
  • سوناہزاروں روپے سستا، ایک دن کی بڑی کمی نے مارکیٹ ہلا دی
  • دریائے راوی میں نچلے درجے کا سیلاب، زرعی اراضی اور فصلیں زیرِ آب
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل