data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: ادارۂ شماریات نے گزشتہ ایک سال کے دوران اشیائے خورونوش اور یوٹیلیٹی چارجز کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق چینی کی قیمت میں ایک سال کے دوران 16.

32 فیصد اضافہ ہوا۔ ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 137 روپے 33 پیسے سے بڑھ کر 159 روپے 74 پیسے ہو گئی، جبکہ 2025 میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 229 روپے فی کلو تک ریکارڈ کی گئی۔

آٹے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں ایک سال میں آٹا 22.56 فیصد مہنگا ہوا۔ ایک سال قبل 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1794 روپے 93 پیسے تھی، جو بڑھ کر اب 2199 روپے 85 پیسے ہو چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق زندہ برائلر چکن کی اوسط فی کلو قیمت ایک سال قبل 409 روپے 22 پیسے تھی، جو اس وقت بڑھ کر 424 روپے 89 پیسے ہو گئی ہے۔

اسی طرح بیف کی قیمت میں 13.01 فیصد، گڑ میں 12.46 فیصد اور کیلے میں 11.24 فیصد اضافہ ہوا۔ پسی ہوئی مرچ 10.31 فیصد اور انڈے 9.71 فیصد مہنگے ہوئے۔ دودھ پاوڈر کی قیمت میں 9.51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گیس چارجز میں 29.85 فیصد اضافہ ہوا۔ جلانے والی لکڑی کی قیمت میں بھی ایک سال کے دوران 11.02 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس کے علاوہ مٹن، تازہ دودھ، دہی اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب بعض اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی۔ ایک سال کے دوران ٹماٹر 74.92 فیصد اور آلو 49.79 فیصد سستے ہوئے، جبکہ لہسن کی قیمت میں 38.17 فیصد اور دال چنا میں 29.66 فیصد کمی آئی۔ پیاز 29.23 فیصد اور چائے کی پتی 17.79 فیصد سستی ہوئی۔

ادارۂ شماریات کے مطابق دال ماش کی قیمت میں 13.14 فیصد اور دال مسور میں 6.62 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ایک سال کے دوران بجلی کے چارجز میں 6.87 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایک سال کے دوران کی قیمت میں فیصد اضافہ ریکارڈ کی فیصد اور

پڑھیں:

حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے