پشاور میں محکمہ تعلیم کا ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں سے روکنے کے لیے ڈی ای اوز کو خط
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
محکمہ تعلیم پشاور نے ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں کا حصہ بننے سے روکنے کے لیے ڈی ای اوز کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق خط کے متن میں بتایا گیا کہ سرکاری ملازمین خود کو سیاسی سرگرمیوں میں شامل کر رہے ہیں۔ ملازمین مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سیاسی وابستگیوں کا اظہار کر رہے ہیں۔
خط میں مطالبہ کیا گیا کہ تمام سرکاری ملازمین کو کسی سیاسی مہم میں حصہ لینے سے روکا جائے۔کیونکہ انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کے لیے اپنی سرکاری حیثیت کا استعمال کرنے سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔
خط کے متن مزید کہا گیا کہ ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو سیاسی نظریات کی تشہیر کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
علاوہ ازیں خلاف ورزی پر جرمانوں کے ساتھ نوکری سے برخاستگی ہوسکتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سری لنکا کیساتھ ٹی20 سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان اہم کھلاڑی کی واپسی Dec 28 2025 09 20 AM کو سیاسی کے لیے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔