اسپیکر نے پنجاب اسمبلی کو ن لیگ کا ذیلی دفتر بنا دیا ہے: شفیع جان کا ملک احمد خان کے بیان پر ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
—فائل فوٹو
اسپیکر پنجاب اسمبلی کے بیان پر معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر نے پنجاب اسمبلی کو ن لیگ کا ذیلی دفتر بنا دیا ہے۔
شفیع جان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کو ماسی کا گھر کہنے والا خود آئین، جمہوریت اور مہمانوں کا احترام بھول گیا، منتخب وزیراعلیٰ کے دورے کو چھلانگیں قرار دینا اسپیکر پنجاب اسمبلی کی سیاسی گھبراہٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر جیسے عہدے پر براجمان شخص شریف خاندان کی ذاتی ملازم بننے کی بجائے اسپیکر کا کردار ادا کریں، پی ٹی آئی کے جعلی کیسز پر بات کرنے سے پہلے شریف خاندان کی تاریخ پر نظر ڈالیں۔
معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے 9 مئی کا واویلا کر کے ن لیگ کی سیاسی انتقام کو چھپانے کی ناکام کوشش کی ہے، آئین کا احترام صرف تقریروں سے نہیں، عمل سے ثابت کیا جاتا ہے۔
شفیع جان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں منتخب وزیراعلیٰ اور اراکین کو دھکے دینا کون سا آئین اجازت دیتا ہے؟ پنجاب حکومت سیکیورٹی کے نام پر سیاسی خوف چھپا رہی ہے۔
اسمبلی میں آنے کے لیے اجازت نامے کی ضرورت یا کم از کم شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے: ملک احمد خان
ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر پنجاب یاد رکھیں، اسمبلی سب جماعتوں کی ہے، اراکین کوکیوں روکا گیا؟ منتخب نمائندوں کی تذلیل کر کے جمہوریت مضبوط نہیں کمزور ہوتی ہے، پنجاب اسمبلی میں پیش آنے والا واقعہ ن لیگ کی سیاسی عدم برداشت کی واضح مثال ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عظمیٰ بخاری نے مسلسل نسلی تعصب پر مبنی بیانات دیے، پنجاب حکومت کے جعلی حکمران سیاسی انتقام میں پاگل ہوچکے ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خیبرپختونخوا اسمبلی آنے کی دعوت دیتا ہوں۔
معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک احمد خان کو اسپیکر کے پی اسمبلی سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا، ن لیگ یار رکھے، یہ اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز تھا، پنجاب حکومت نے جس انداز میں منتخب وزیراعلیٰ کی مہمان نوازی کی وہ پوری دنیا نے دیکھی، جگہ جگہ روکاوٹیں لگائی گئیں اور کارکن کو ہراساں کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب اسمبلی کو کہ اسپیکر شفیع جان
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔