پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی کا معصوم بچی کو دہشتگردی کے لیے استعمال کرنے کے گھناؤنے عزائم رکھنے والوں کے خلاف ردعمل سامنے آگیا۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ سی ٹی ڈی نے جس طرح ایک معصوم بچی کو فتنہ الہندوستان کے مذموم عزائم کا نشانہ بننے سے بچایا، اس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

سی ٹی ڈی بلوچستان نے جس طرح لڑکی کو فتنہ الہندوستان کے مزموم عزائم کا نشانہ بننے سے بچایا ہے وہ قابل تحسین ہے جس پر ملک کی سلامتی کے ادارے خراج تحسین کے مسحق ہیں ، اسلام میں اپنے آپ کو قتل کرنا یاکسی دوسرے شخص کو قتل کرنا حرام ہے ، علامہ طاہر محمود اشرفی pic.

twitter.com/equmOF8Gb5

— WE News (@WENewsPk) December 29, 2025

انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنانے پر ملکی سلامتی کے اداروں، سی ٹی ڈی کے افسران اور دیگر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

طاہر اشرفی نے کہاکہ اسلام میں اپنے آپ کو قتل کرنا یا کسی کو قتل کرنا حرام ہے، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے معصوم لوگوں کی ذہن سازی کرکے انہیں دہشتگردی پر مجبور کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اب اس سے بڑی بزدلی کیا ہوگی کہ اپنی بہنوں، بیٹیوں، قوم کی بچیوں کو دہشتگردی کے لیے استعمال کیا جائے۔ ’اسلام، پاکستان، پاکستان کی روایات، بلوچ قوم کی روایات، مسلمانوں کی روایات، مسلمانوں کا دین اس کی اجازت نہیں دیتا۔‘

طاہر اشرفی نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں جو لوگ ابھی تک کسی خوف کی وجہ سے فتنہ الہندوستان یا فتنہ الخوارج کے ساتھ کسی خوف کی وجہ سے ہیں ان کو چھوڑ دیں، کیوں کہ یہ لوگ پاکستان اور انسانیت کے دشمن ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وہ حوا کی بیٹی جس کو اسلام عظمت دینے آیا، اور رسول اللہﷺ کے مقدس آنسو جس کے لیے بہے، اس کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنا اور دہشتگردی جیسے جرم کے لیے استعمال کرنا، اس سے بڑا جرم کوئی اور نہیں ہو سکتا۔

مزید پڑھیں: بی ایل اے بچوں کو ہتھیار بنانے لگا، کم عمر بلوچ بچی کو سوشل میڈیا کے ذریعے خودکش بمبار بنانے کی کوشش ناکام

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان انشااللہ قیامت کی صبح تک قائم رہےگا، اور دہشتگردوں کے عزائم ناکام ہوں گے۔ میں سمجھتا ہوں کہ جس انداز سے پاک فوج، ملکی سلامتی کے اداروں اور سی ٹی ڈی نے اس بچی کو محفوظ بنایا ہے ہمیں پاکستان کو بھی محفوظ بنانا ہے۔

واضح رہے کہ سکیورٹی اداروں نے کراچی کو بڑی تباہی سے بچاتے ہوئے دہشتگردوں کی جانب سے خودکش حملے لیے تیار کی گئی کم عمر طالبہ کو ریسکیو کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستان علما کونسل دہشتگردی طاہر اشرفی معصوم بچی وی نیوز

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان علما کونسل دہشتگردی طاہر اشرفی معصوم بچی وی نیوز فتنہ الہندوستان کے لیے استعمال انہوں نے کہاکہ کو قتل کرنا طاہر اشرفی سی ٹی ڈی بچی کو

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل