کراچی: لیاری میں 3 بچیوں کے باپ نے خودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ باغ لائن کے رہائشی 3 بچیوں کے باپ نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی جب کہ متوفی کی اہلیہ ایک بیٹی کے ہمراہ عمرہ کرنے گئی ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کلاکوٹ تھانے کی حدود لیاری نبی باغ لائن گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی، متوفی کی لاش پیر کی صبح 8 بجکر 35 منٹ پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔
سول اسپتال میں قائم عیدگاہ تھانے کی پولیس چوکی کے انچارج سب انسپکٹر انور بلوچ نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد یونس ولد عبدالغفور کے نام سے کی گئی ، علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کر رہی ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا اور تین بیٹیوں کا باپ تھا ، متوفی کی اہلیہ ان دنوں اپنی ایک بیٹی کے ہمراہ عمرے پر گئی ہوئی ہے جبکہ دو بیٹیاں گھر پر موجود تھیں متوفی ذہنی دباؤ کا شکار تھا ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سری لنکا کیساتھ ٹی20 سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان اہم کھلاڑی کی واپسی Dec 28 2025 09 20 AM
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔