سردار ایاز صادق اپوزیشن لیڈر کی تقرری کیلئے متحرک، عامر ڈوگر کو خط
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے معاملے میں متحرک ہو گئے۔ چیف وہپ عامر ڈوگر کو چوتھا خط ارسال کردیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہدایت پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے چیف وہپ حزبِ اختلاف عامر ڈوگر کو ایک اور خط ارسال کیا ہے۔ خط میں سابق قائدِ حزبِ اختلاف سے متعلق عدالتوں میں زیرِ التواء مقدمات کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق یہ چوتھی مرتبہ ہے کہ اس نوعیت کا خط ارسال کیا گیا، اس سے قبل 19 نومبر، 5 دسمبر اور 19 دسمبر 2025 کو بھی خطوط بھجوائے جا چکے ہیں۔ سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ زیرِ سماعت مقدمات کی موجودہ صورتحال سے آگاہی قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری کے آئینی اور قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ناگزیر ہے، جبکہ بعض مقدمات میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ خود بھی فریق ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق مطلوبہ معلومات موصول ہونے کے بعد ہی قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری کے عمل کو آئین اور قانون کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی کی تقرری
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔