اسلام آباد:

چئیرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جو تاجر پوائنٹ آف سیل کا سسٹم لگانے کے متحمل نہیں ہوسکتے انہیں ریلیف دیا جائے گا اور کسی تاجر کو ہراساں نہیں کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری کی قیادت میں وفد نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمولنگڑیال سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ممبر آئی آر زبیر بلال اور دیگر بھی موجود تھے۔

کاشف چوہدری نے چیئرمین ایف بی آر کو تاجروں کو درپیش مسائل، ایف بی آر کےحکام کی جانب سے تاجروں کو ہراساں کرنے اور پوائنٹ آف سیل پر چھوٹے تاجروں کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔

کاشف چوہدری نے کہا کہ ہمارے تحفظات کے باوجود ملکی و غیر ملکی برانڈز، چین اسٹورز پر  پوائنٹ آف سیل (POS) کے نفاذ کا عمل شروع کیا گیا، ان اداروں کے پاس کمپیوٹرائزڈ نظام، متبادل بجلی، تربیت یافتہ عملہ اور انتظامی ڈھانچہ موجودہے اس لیے ان کے لیے کسی حد تک اس نظام کو اپنانا ممکن ہے تاہم ان میں شامل نسبتاً چھوٹے کاروبار آج بھی عملی مشکلات سے دوچار ہیں، اس نظام کے نفاذ سے ان کاروباروں کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا، ڈاکومینٹیشن کے نام پر مداخلت، جرمانے اور دکانیں سیل کے اقدامات نے تاجروں میں خوف و بے یقینی کی فضا قائم کردی۔

کاشف چوہدری نے کہا کہ ایف بی آر نے اب برانڈز، چین اسٹورز سے آگے بڑھتے ہوئے عام مارکیٹوں، دکانوں پر بھی یلغار کا انداز اختیار کرلیا، بڑی گاڑیوں کے قافلے، مارکیٹوں پر چھاپے ایک ایسے منظر کا تاثر ہیں جیسے کسی دشمن قوت کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہو، یہ طرزِ عمل تذلیل اور ذہنی اذیت کا ایک نیا سلسلہ ہے، پسند و ناپسند پر نوٹسز جاری ہورہے ہیں، بعض تاجروں سے معاملات طے کرکے چھوڑ دیا جاتا ہے اور طے نہ کرنے پر ہراساں، دکانیں سیل اور جرمانے کیے جاتے ہیں۔

تاجروں کو بلیک میل کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، راشد لنگڑیال

چئیرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے  تاجروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ انہوں نے کہا کہ کسی تاجر کو ہراساں نہیں کیا جائے گا، تاجروں کو بلیک میل کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، رشوت، کرپشن کی شکایات پر ایف بی آر عملے کو معطل کیا جائے گا، جو دکاندار پوائنٹ آف سیل کے متحمل نہیں ہو سکتے ان پر نہیں لگایا جائے گا، تاجر تنظیموں کی مشاورت اور اعتماد سے آگے بڑھیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کاشف چوہدری تاجروں کو ایف بی آر جائے گا

پڑھیں:

مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیےفاسٹ ٹریک عدالتیںقائم کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں بدعنوانی یا پرچے لیک کرنے جیسے جرائم میں ملوث عناصر کو سخت اور فوری سزا دی جائے گی۔

یہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے معاملے پر وزیراعظم مودی کا پہلا عوامی بیان ہے۔ تاہم ان کے ردعمل کے بعد بھی ملک بھر میں جاری طلبہ احتجاج میں کمی نہیں آئی۔ متعدد طلبہ اور سماجی حلقوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے اس حساس معاملے پر ردعمل دینے میں اتنی تاخیر کیوں کی۔

دوسری جانب لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیراعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پر تعلیمی نظام کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔

راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے نہ صرف تعلیمی نظام کو تباہ ہونے دیا بلکہ ذمہ دار افراد کو بھی تحفظ فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے تین بنیادی مطالبات ہیں، جن میں وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کو عہدے سے ہٹانا، طلبہ سے باضابطہ معافی مانگنا اور احتجاج کے دوران طلبہ پر مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں تعلیمی اصلاحات اور امتحانی نظام میں شفافیت کے مطالبات کے حوالے سے احتجاجی تحریک جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے واقعات نے بھارت کے تعلیمی نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار